Categories: کھیل کود

ساجن پرکاش نے تیراکی میں رقم کی تاریخ، اولمپک کے لیے کوالیفائنگ مارک حاصل کیا

احمد آباد،28جون(انڈیا نیرٹیو)

ہندوستان کے ساجن پرکاش نے سیٹے کولی روم میں فینا سے تسلیم شدہ اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں 200 میٹر بٹر فلائی مقابلہ میں کسی بھی ہندوستانی کا اب تک سب سے تیز ایک منٹ 56:38 سیکنڈ کا وقت نکالا اور اولمپک کھیلوں ٹوکیو 2021 کے لیے اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرلیا۔ ساجن اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرنے والے پہلے ہندوستانی تیراک بن گئے ہیں جب کہ کوالیفائرنگ مارک ایک منٹ 56:48 سیکنڈ کا تھا۔ اولمپک کے لیے کوالیفائنگ وقت کی حد 27 جون تھی۔ ساجن کی کامیابی نے ہندوستانی تیراکی میں نیا ریکارڈ بنا دیا گیا۔

ہندوستانی تیراکی فیڈریشن کے جنرل سکریٹری مونال چوکسی نے کہا کہ ہندوستانی تیراکی کے لئے یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ ہم ساجن کی روم کی کامیابی سے خوش ہیں کہ انہوں نے اے کوالیفائرنگ مارک حاصل کیا ہے۔ ساجن کی کامیابی سے آئندہ نسلوں کو ترغیب ملے گی۔ انہوں نے وبا سے پیدا شدہ چیلنجوں کے باوجود یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

ساجن نے گزشتہ ہفتہ سربیا کے بلغراد میں پچھلی میٹ میں 1:56.96 کا وقت نکالا تھا لیکن روم میں وہ کوالیفائنگ مارک حاصل کرنے کے لئے پراعتماد تھے۔ یہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ساجن نے کہا کہ میں نے یہاں تک پہنچنے کے لئے بہت محنت کی تھی اور میں نے جس طرح ٹریننگ کی تھی اس سے مجھے اعتماد تھا کہ میں یہ مارک حاصل کرسکتا ہوں۔

یہ میرے لیے آخری موقع تھا اور میں جانتا تھا کہ مجھے یہ کام یہیں کرنا ہے میں گزشتہ کئی میٹ میں کوالیفائنگ مارک کے قریب آیا تھا لیکن میرے کوچ پردیپ سر اور میں نے اس طرح کی ٹریننگ کا منصوبہ بنایا کہ میں سربیا اور روم میں اپنی بلند ی حاصل کروں۔ مجھے خود میں اور کوچ پردیپ سر پر مکمل اعتماد تھا۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ حاصل کرلیا ہے اور اس کے لیے میں پردیپ سر کا شکرگزار ہوں۔

تیراکی فیڈریشن کے ایکزکیوٹیو ڈائرکٹر وریندر ناناوٹی نے ساجن کو اس کامیابی کے لیے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن میں ہم تمام اس بات سے بہت خوش ہوں کہ ایک ہندوستانی تیراک نے اولمپک کھیلوں کے لیے اے کوالیفائنگ مارک حاصل کرکے عالمی سطح پر اپنی موجودگی درج کرائی ہے۔ یہ پہلی بار ہے کہ کسی ہندوستانی تیراک نے اولمپک اے مارک حاصل کیا ہے۔ میں ساجن اور ان کے کوچ پردیپ کمار کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ روم ایونٹ میں کنیشا گپتا نے خواتین کی 100 میٹر فری اسٹائل مقابلہ میں 57.35 سیکنڈ کا وقت نکالا جبکہ شری ہری نٹراج نے مرد 100 میٹر بیک اسٹروک میں 53.90 سیکنڈ کا وقت نکالا اور محض 0.05 سیکنڈ سے اے مارک حاصل کرنے سے چوک گئے۔ اس مقابلہ میں اے مارک 53.85 سیکنڈ تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago