کھیل کود

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک علیحدگی کی خبروں کے بعد پہلی بار ایک ساتھ منظرِ عام پر

کھیل کی دنیا کی معروف جوڑی اور ہندوستان و پاکستان دونوں ملکوں میں شائقین کے دلوں کی دھڑکن سمجھیی جانے والی جوڑی   پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ،  ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا میڈیا پر علیحدگی کی افواہیں پھیلنے کے بعد پہلی بار گزشتہ روز ایک ساتھ نظر آئے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق اسٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کے آفیشل انسٹا گرام پیج پر کھیلوں کی دنیا کی مشہور جوڑی ثانیہ اور شعیب کے نئے پراجیکٹ ’دی مرزا ملک شو‘ کی کچھ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

 اردو فلکس کی جانب سے انسٹاگرام پرشیئر کیے گئے ’دی مرزا ملک شو‘ کے پوسٹر اور بی ٹی ایس ویڈیوز میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا دونوں ایک ساتھ نظر آئے۔

کچھ مداحوں نے ان تصاویر اور ویڈیوز میں ثانیہ اور شعیب کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے جبکہ کچھ نے تنقید کرتے ہوئے اس جوڑی کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو ان کے شو کی تشہیر کے لیے ایک ’پبلسٹی اسٹنٹ‘ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ہندوستھان اور پاکستان  کے دو بڑے کھلاڑی اور سپر اسٹارز، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کی خبر بھی ایک بڑی بریکنگ نیوز بنی تھی اور  اب گزشتہ کئی ہفتوں سے دونوں کے درمیان علیحدگی کے بارے میں پھیلی افواہیں بھی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی  ہے ۔دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر خوب بحث جاری ہے دریں اثنا دونوں میاں بیوی ایک ساتھ نظر آئے ہیں مگر طلاق اور علیحدگی کی باتوں پر دونوں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago