کھیل کود

خلیجی ممالک کی میڈیا میں چھائی فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب کی جیت

قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 میں منگل کو ٹورنامنٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرنے والی سعودی عرب کی ٹیم خلیجی ملک کے میڈیا میں چھائی ہوئی ہے۔ سعودی عرب نے دو بار کے عالمی چیمپئن ارجنٹینا کو 2-1 سے شکست دے کر دنیا کو چونکا دیا ہے۔

یہ فتح سعودی عرب کے لیے بہت بڑی ہے۔ پورا ملک جشن میں ڈوبا ہوا ہے۔ ملک بھر میں خوشی منانے کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہاں سے شائع ہونے والے ہر چھوٹے بڑے اخبار نے بھرپور کوریج کی اور اسے تاریخ میں درج ہونے والا لمحہ قرار دیا۔ دبئی سے شائع ہونے والے خلیج ٹائمز نے لکھا۔

منگل کو جب ارجنٹینا میدان میں اترا تو اسے مسلسل 36 ماہ تک ایک بھی میچ نہ ہارنے کا اعتماد تھا۔ ارجنٹینا کو اندازہ نہیں ہوگا کہ سعودی عرب جو گزشتہ 28 سالوں میں ورلڈ کپ کا ایک بھی میچ نہیں جیتا ہے، اس کے  جیت کے سلسلے کو روک دے گا۔

 سات بار کے بیلن ڈی اور جیتنے والے لیونل میسی جوش سے لبریز سعودی کھلاڑیوں کے سامنے ارجنٹینا کی مدد نہ کر سکے۔ سعودی عرب کے شائقین کے لیے یہ جشن طویل عرصے تک جاری رہے گا۔

خلیج کے مشہور چینل الجزیرہ نے منگل کے میچ پر کہا ہے کہ منگل کا دن عرب دنیا کے لیے بہت خوشی کا دن تھا۔

ریاض سے شائع ہونے والے اخبار عرب نیوز نے اس فتح کو ‘ہیروئک جیت’ کا نام دیا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ سعودی عرب نے لوسیل اسٹیڈیم میں ارجنٹینا کو 2-1 سے شکست دے کر دنیا کو حیران کر دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago