Categories: کھیل کود

مہورت ٹریڈنگ میں بازار میں رہااضافہ، سینسیکس 281 پوائنٹس کا اضافہ

مہورت ٹریڈنگ میں بازار میں رہااضافہ، سینسیکس 281 پوائنٹس کا اضافہ

۔دیوالی کا تہوار پورے ملک میں دھوم دھام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر ہفتہ کے روز ایک گھنٹہ کے لئے شیئر بازار میں خصوصی طور پر کاروبار ہوا۔مہورت کاروباری اجلاس میں ، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا اہم انڈیکس سینسیکس 280.79 پوائنٹس یا 0.65 فیصد اضافے کے ساتھ 43637.98 پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 89.45 پوائنٹس یا 0.70 فیصد اضافے کے ساتھ 12780.50 پر بند ہوا۔Stock Market

مہورت ٹریڈنگ پر ، بی ایس ای سنیکس 336.14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43779.14 پر کھلا ، جب کہ این ایس ای نفٹی 102.10 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 12822.05 پر کھلا۔ قابل ذکر ہے کہ آج ، اسٹاک مارکیٹ ایک گھنٹہ کے لئے کھلتی ہے ، جسے مہورت ٹریڈنگ کہا جاتا ہے۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں مہورت ٹریڈنگ کا افتتاح بالی ووڈ اداکار ہ آتیا شیٹی نے کیا۔ واضح ہو کہ شیئر بازار میں آج کے دن کے کاروبار کو شبھ مانا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دیوالی مہورت کاروبار کے ساتھ ہی ہندوو¿ںکے نئے سال ’سنوت ورش ‘ کی بھی شروعا ت ہوتی ہے۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مہورت کاروبار سے تاجروں کو سال بھر خوشحالی اور دولت حاصل ہوتی ہے۔ مہورت کاروبار کے بعد شیئر بازار 16نومبر کو بند رہے گا۔

دیوالی پر کیوںہوتی ہے مہورت ٹریڈنگ Sensex gains

اسٹاک مارکیٹس عام طور پر دیوالی کے دن بند رہتے ہیں ، لیکن مہورت ٹریڈنگ سیشن تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہتا ہے۔ دن کے سب سے شبھگھنٹے کی بنیاد پر ہر سالمہورت ٹریڈنگ کا وقت بدلا جاتا ہے۔ اس سال ، بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) میں مہورت ٹریڈنگ شام 6.15 سے شام 7.15 بجے تک ایک گھنٹے تک رہی۔ تاجر برادری نصف صدی سے اس روایت پر عمل پیرا ہیں۔ 1957 کے بعد سے بی ایس ای اور 1992 سے این ایس ای اس خصوصی تجارتی سیشن کا اہتمام کررہے ہیں۔

سرمایہ کار ویلیو بیسڈ اسٹاک خریدتے ہیں

مہورت ٹریڈنگ سیشن میں ، سرمایہ کار اور بروکر ویلیو بیسڈ اسٹاک خریدتے ہیں ، جو طویل مدت کے لئے اچھے ہیں۔ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ خاص مہورت میں سیاروں کی پوزیشن ایسی ہوتی ہے کہ اس وقت کی گئی سرمایہ کاری سے سرمایہ کاروں کی قسمت کھلتی ہے۔ وہیںبہت سارے سرمایہ کاروں کا خیال ہے کہ اس موقع پر خریدا گیا حصص خوش قسمتی کے طور پر رکھا جانا چاہئے۔ واضح ہو کہ کچھ بھی نیا شروع کرنے سے پہلے دیوالی کو ایک مثالی دن سمجھا جاتا ہے۔ کئی لوگ اس خاص تجارتی سیشن کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں اپنی پہلی سرمایہ کاری کرتے ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago