Categories: کھیل کود

کے کے آر کی شکست کے بعدکئے گئے شاہ رخ خان کے ٹویٹ نے مداحوں کا دل جیت لیا

کے کے آر کی شکست کے بعدکئے گئے شاہ رخ خان کے ٹویٹ نے مداحوں کا دل جیت لیا

نئی دہلی،23اپریل (انڈیا نیرٹیو)

بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان آئی پی ایل کی ٹیم کولکاتانائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے شریک مالک ہیں اور اپنی ٹیم کے ساتھ وابستگی کو لے کر اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں۔ وہ میدان اور میدان کے باہر اپنی ٹیم کے سپورٹ میں ہمیشہ کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ انہوں نے آئی پی ایل کے روان سیزن کے 15ویں میچ میں چنئی سپر کنگس کے خلاف کے کے آر کی ہار کے بعد بھی کیا۔ انہوں نے ایک ٹویٹ کر ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ان کی اس پوسٹ کو کے کے آر کے ساتھ ساتھ ان کے اپنے مداح بھی کافی پسند کر ر ہے ہیں۔

دراصل چنئی سے ملی شکست کے بعد انہیں لگا کہ ڈریسنگ روم کا ماحول انتہائی مایوس کن ہوگا ۔ اس کے پیش نظر کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے شریک مالک نے ٹیم کے لئے ایک حوصلہ افزا پوسٹ لکھی۔ اس پوسٹ میں بالی ووڈ اسٹار نے آندرے رسل ، پیٹ کمنس اور دنیش کارتک کی تعریف کی اور کہا کہ اس شکست کے بعد شائقین اور کھلاڑیوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ کے کے آر ایک مضبوط واپسی کرے گی۔ شاہ رخ خان کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ شائقین کو بالی ووڈ اسٹار کی پوسٹ بہت پسند آئی۔

شاہ رخ خان نے ٹویٹ کر لکھا ،’آج رات۔۔۔۔ ہوسکتاتھا، کر سکتے تھے یا کیا ہوتا ۔۔۔کوبیک سیٹ پر لے سکتے ہیں۔ مجھے محسوس ہوتاہے کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے بہترین کھیل کھیلا۔ (اووپس ، اگر ہم بیٹنگ پاور پلے کو بھول جائیں)۔اچھاکیا لڑکو۔ آندرے رسل ، پیٹ کمنس ، دنیش کارتک نے کوشش کی اور اسے ایک عادت بنا لو۔ ہم واپسی کریںگے“۔

واضح ہو کہ کے کے آر نے پاور پلے میں پانچ وکٹیں گنوا دیں ، جب کہ ٹیم کو 221 رن کے ہدف کا تعاقب کرنا تھا۔ اس کے بعد دنیش کارتک ، آندرے رسل اور پیٹ کمنس نے عمدہ اننگ کھیل کر کے کے آر کی واپسی کرائی تاہم ، تینوں مل کر کے کے آر کو جیت نہیں دلاسکے۔قابل ذکر ہے کہ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ، چنئی سپر کنگس نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے تھے۔ جواب میں ، کے کے آر کی ٹیم 19.1 اوور میں 202 رن پر آل آؤٹ ہوگئی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago