Categories: کھیل کود

شٹلر سندھو نے اپنا میڈل پولیس کی خدمات کے لیے وقف کیا

شٹلر سندھو نے اپنا میڈل پولیس کی خدمات کے لیے وقف کیا

ہندوستان کی بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپکس میں جیتے ہوئے اپبت کانسے کے تمغے کورونا دور میں کام کرنے والے پولیس محکمہ کی خدمات کے لیے وقف کیا۔ انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کوان کی فرض سناشیکے لئے سراہا۔

منگل کے روز یہاں حیدرآباد پولیس کمشنر کے دفتر میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس نے کووڈ بحران کے دوران بہتر خدمات فراہم کی ہیں۔ اسی لیے میں اپنا اولمپک کانسہ کا تمغہ محکمہ پولیس کی خدمات کے لیے وقف کرتی ہوں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآباد پولیس کمشنر انجنی کمار نے کہا کہ سندھو نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران بیڈمنٹن کے کھیل میں اپنی شناخت چھوڑی ہے۔ اپنی فٹنس کو برقرار رکھتے ہوئے مسلسل دو اولمپکس میں تمغے جیتنا ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سندھو نے اس تقریب میں 'دی سیکنڈ ویوو' کے عنوان سے ایک کتاب کا اجراکیا۔ یہ کتاب کورونا کی دوسری لہر کے دوران حیدرآباد پولیس کے چیلنجز اور خدمات کے سلسلے میں پولیس اہلکاروں کی شراکت پر لکھی گئی ہے۔ کتاب میں لاک ڈاون کی دوسری لہر کے دوران پولیس کے فرائض کی تفصیلات بھی پیش کی گئی ہیں۔ پروگرام میں حیدرآباد پولیس کمشنریٹ زون کے تمام سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago