Categories: کھیل کود
کھیل کود کی وزارت نے فٹ انڈیا کوئز کے لیے 2 لاکھ اسکولی طلبا کے مفت رجسٹریشن کا اعلان کیا
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">کھیل کود اور فٹنس کے موضوع  پر اپنی نوعیت کے لحاظ سے منعقد ہونے والے اب تک کے اولین ملک  گیر کوئز یعنی فٹ انڈیا کوئز کا آغاز یکم ستمبر کو عمل میں آیا، تاکہ اسکولی بچوں میں فٹنس اور کھیل کود کے تئیں بیداری پیدا کی جاسکے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">فٹ انڈیا کوئز بھارت میں اسکولی بچوں کے لیے اپنی نوعیت کا اولین فٹنس اور کھیل کود کوئز ہے اور اسے شرکت کے لیے مزید پرکشش بنایا گیا ہے۔ بھارت بھر کے اسکولی طلبا کے لیے ایک اضافی فائدے کے طور پر نوجوانوں اور کھیل کود کی وزارت نے یہ اعلان کیا ہے کہ ایک  لاکھ اسکولوں کی جانب سے نامزد کیے جانے والے اولین دو لاکھ طلبا  اب ملک گیر انڈیا کوئز کے لیے مفت رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ ہر اسکول  پہلے آؤ – پہلے پاؤ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ2طلبا کو نامزد کرسکتا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس فیصلے کا اعلان نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اسکولی بچوں میں  فٹنس  اور کھیل کود کے تئیں بیداری پیدا کرنے کی غرض سے کیا ہے۔ فٹ انڈیا کوئز کا آغاز وزیراعظم کے تصور کے مطابق فٹ انڈیا تحریک کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا ہے، جس نے ایک چاق وچوبند زندگی گزارنے کے لیے  بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ طلبا فٹ انڈیا کوئز میں شمولیت اختیار کریں، اس کے مقصد سے پہلے ایک لاکھ اسکولوں کے دو لاکھ طلبا کے لیے شمولیت کی فیس معاف کردی گئی ہے۔  جناب ٹھاکر نے وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان کی موجودگی میں یکم ستمبر کو فٹ انڈیا کوئز کا آغاز کیا، جو اپنے نوعیت کا اولین ملک گیر کوئز برائے کھیل کود اور فٹنس ہے۔  ملک گیر کوئز کے تحت 3.25 کروڑ روپے کی خطیر رقم انعام دینے کے لیے مختص کی گئی ہے اور اسٹار اسپورٹس پر اس کا ملک گیر ٹیلی کاسٹ بھی کیا جائے گا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">مذکورہ کوئز ایسا ہوگا، جس میں ملک کی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی ہوگی اور یہ آن لائن اور براڈ کاسٹ راؤنڈس پر مشتمل ہوگا۔ اس کا خاکہ اس طرح وضع کیا گیا ہے کہ اس میں شمولیت کے تمام تر پہلوؤں کا لحاظ رکھا گیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کے اسکول کے طلبا کو یہ موقع حاصل ہوگا کہ وہ  اپنی فٹنس کی جانچ کرسکیں گے اور اپنے سے پہلے کے افراد کے مقابلے میں یہ بھی جان سکیں گے کہ  کھیل کود کے بارے میں ان کی اپنی کتنی جانکاری ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">فٹ انڈیا کوئز کے سلسلے میں شریک ہونے کے لیے  تفصیلات فٹ انڈیا ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago