کھیل کود

ٹی۔20 ورلڈ کپ: بھارت نے بنگلہ دیش کو دی زبردست شکست،سیمی فائنل میں پہنچنا طے

بھارت نے بدھ کو بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلہ دیش کو 5 رنوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی طرف مضبوط پیشرفت کی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے ایل راہول (50) اور وراٹ کوہلی (ناٹ آؤٹ 64) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوور میں 6 وکٹ پر 184 رن بنائے۔

185 رن کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو لٹن داس اور نجم الحسین شانتنو نے تیز شروعات کی۔ خاص طور پر لٹن داس بالکل مختلف انداز میں کھیل رہے تھے۔ دونوں نے سات اوور  میں 66 رن جوڑے۔

لٹن داس نے اس دوران اپنی ففٹی مکمل کی۔ سات اوورز کے بعد بارش شروع ہوگئی اور جب بارش رکی تو بنگلہ دیش کو 16 اوور  میں 151 رن درکار تھے۔ اس کے بعد کے ایل راہل نے 24 میٹر کی دوری سے شاندار تھرو کرتے ہوئے لٹن داس کو رن آؤٹ کیا۔

 لٹن نے 27 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 60 رن بنائے۔ لٹن کے آؤٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ آخر میں نورالحسن اور تسکین احمد نے اپنی ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کی لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔

نورل 14 گیندوں پر 2 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 25 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور تسکین 7 گیندوں پر 1 چوکے اور 1 چھکے کی مدد سے 12 ر ن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم 16 اوور میں 6 وکٹوں پر 145 رن ہی بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا اور ارشدیپ سنگھ نے 2-2 اور محمد سمیع نے 1 وکٹ حاصل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago