Categories: کھیل کود

تسنیم میر نے کی تاریخ رقم، سائنا اور سندھو کو بھی دی مات، تسنیم میر کی کامیابی کی کیا ہے کہانی؟

دلشاد نور

ہندوستان کے ٹاپ بیڈمنٹن کھلاڑیوں کی فہرست میں ایک نیا نام شامل ہوگیا ہےوہ نام  16 سالہ تسنیم میر کا ہے۔ جنہوں نے انڈر 19 بی ڈبلیو ایف گرلز سنگلز میں نمبر 1 رینک حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہیں۔ وہ جونیئر سطح پر دنیا کی نمبر 1 بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئیں۔ اس سے پہلے کوئی ہندوستانی کھلاڑی یہ مقام حاصل نہیں کرسکا۔ اس میں پی وی سندھو اور سائنا نہوال جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کے نام بھی شامل ہیں۔ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ جب پی وی سندھو انڈر 19 میں کھیل رہی تھیں، وہ صرف نمبر 2 رینکنگ حاصل کر سکیں تھیں۔

گجرات کے مہسانہ سے تعلق رکھنے والی تسنیم نے خواتین کے سنگلز جونیئر ورلڈ رینکنگ میں 10,810 کا اسکور کیا۔ تسنیم 7 سال کی عمر سے ہی بیڈمنٹن کھیل رہی ہیں۔ واضح رہے کہ تسنیم کے والد عرفان میر، جو گجرات پولیس میں کام کرتے ہیں، بیڈمنٹن کوچ اور سابق کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے تسنیم کو بیڈمنٹن سے متعارف کرایا۔

تسنیم نے کہا کہ جب میں سات سال کی تھی تو میں اپنے والد کے ساتھ بیڈمنٹن دیکھنے اسٹیڈیم جاتی تھی۔ شروع میں، میں نے تفریح ​​کے لیے بیڈمنٹن کھیلنا شروع کیا، بعد میں، میں نے اپنے والد کے ساتھ پریکٹس شروع کی کیونکہ میں کھیل میں اچھا ہوں۔ وہ میرے پہلا بیڈمنٹن پارٹنر تھے اور میں نے اس کے ساتھ اپنا پہلا بیڈمنٹن میچ کھیلا تھا۔

اس کامیابی پر تسنیم نے کہا کہ وہ یہ خبر سن کر حیران رہ گئیں۔ کیونکہ اس نے کبھی دنیا کی نمبر 1 کھلاڑی بننے کا نہیں سوچا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی بار ان کی رینکنگ 2 تھی اور وہ دوبارہ رینکنگ 2 حاصل کرنے کی امید کر رہی تھیں۔ لیکن ٹورنامنٹ کے پوائنٹس بڑھنے کی وجہ سے وہ رینکنگ-1 حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ تسنیم کی کامیابی سے پوراخاندان بہت مگن ہیں۔

تسنیم نے کہا کہ ان کے والد ان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ درحقیقت گجرات میں ایسا کوئی نہیں جس کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہو، اس لیے میرے والدین نہ صرف خوش ہیں بلکہ مجھ پر فخر بھی کرتے ہیں۔ اپنی محنت کی وجہ سے میں دنیا کا نمبر 1 کھلاڑی بن گئی ہوں، انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں حصہ لینا مشکل ہے اور میں نے اس کے لیے بہت محنت کی۔

گجرات کا پورا محکمہ پولیس بھی تسنیم کی محنت سے خوش ہیں۔ گجرات پولیس کے ڈی جی پی آشیش بھاٹیہ نے ٹویٹ کرکے تسنیم کو مبارکباد دی۔ ایک ٹویٹ میں انہوں نے لکھا: "بیڈمنٹن میں جونیئر ورلڈ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر مہسانہ پولیس کے اے ایس آئی عرفان میر کی بیٹی تسنیم میر کو مبارکباد۔ مزید کئی سنگ میل آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر دھن راج ناتھوانی اور وزیر مملکت برائے ریلوے اور ٹیکسٹائل درشن اردش نے بھی تسنیم کی تعریف کی۔

تسنیم کا سفر کبھی بھی آسان نہیں رہا۔ ایک وقت تھا جب اس کے والد نے مالی مجبوریوں کی وجہ سے تسنیم کا کھیل چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔لیکن اسپانسرشپ نے اسے مزید کھیلنے کے قابل بنایا۔ تسنیم اس وقت اسٹارلیٹ انڈونیشیا کے کوچ ایڈون یریوان کے ساتھ آسام بیڈمنٹن اکیڈمی میں تربیت لے رہی ہیں۔

تسنیم اس سے قبل بلغاریہ، فرانس اور بیلجیم میں تین ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ 14 سال کی عمر میں، اس نے انڈر 19 نیشنل جونیئر چیمپئن شپ جیتی۔ اس نے انڈر 13، انڈر 15 اور انڈر 19 گرلز سنگلز بھی جیتے۔ 2018 میں، اس نے حیدرآباد اور ناگپور میں آل انڈیا سب جونیئر رینکنگ ٹورنامنٹس میں انڈر 15 سنگلز اور ڈبلز ٹائٹل بھی جیتے تھے۔ تسنیم اب اگلے ماہ ایران اور یوگانڈا میں ہونے والے ٹورنامنٹس کی تیاری کر رہی ہے۔ جس کے لیے اب وہ اپنی رینکنگ بہتر کرنا چاہتی ہیں۔ تسنیم کو امید ہے کہ وہ سال کے آخر تک ٹاپ 200 میں جگہ بنا لے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago