ٹیم انڈیا نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیربرتری حاصل کر لی
ٹیم انڈیا نے یہاں شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 08 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیربرتری حاصل کر لی ہے۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 34.3 اوور میں محض108 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں کپتان روہت شرما (51) اور شبھمن گل (40 ناٹ آؤٹ) کی شاندار اننگ کی بدولت 20.1 اوورز میں بھارت نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 111 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔
109 رن کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کو کپتان روہت شرما اور شبھمن گل نے شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 72 رن جوڑے۔ اس اسکور پر شپلے نے روہت کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے ہندوستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ روہت نے 50 گیندوں میں 7 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51 رن بنائے۔
98 کے مجموعی اسکور پر وراٹ کوہلی 11 رن بنانے کے بعد سینٹنر کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔ اس کے بعد گل اور ایشان کشن نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کو 8 وکٹوں سے فتح دلائی۔ گل 53 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 40 اور کشن نے 9 گیندوں پر 8 رن بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ہنری شپلی اور مچل سینٹنر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے 24 جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…