Categories: کھیل کود

ٹیم انڈیا کی اب بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے امیدیں ہیں زندہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹی۔20 ورلڈ کپ میں پہلے دو میچزہارنے کے باوجود ٹیم انڈیا کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں زندہ ہیں۔ بھارت نے 3 نومبر کو افغانستان کے خلاف 66 رن کی شاندار جیت درج کی اور اس کا اثر ان کے نیٹ رن ریٹ پر بھی نظر آیا۔ ہندوستان کا نیٹ رن ریٹ اب پازیٹیومیں آگیا ہے جو پہلے نگیٹیو میں چل رہا تھا۔ ہندوستان نے بھلے ہی نیٹ رن ریٹ میں بہتری لائی ہو لیکن اب بھی سیمی فائنل تک پہنچنا اس کے ہاتھ میں نہیں ہے۔ اس کے لئے ٹیم انڈیا کو افغانستان یا نمیبیا میں سے کسی ایک کی مدد کی ضرورت ہوگی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان دونوں ٹیموں میں سے کسی ایک کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنا ہوگا۔ ہندوستان کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ لیگ راونڈ کے بعد نیوزی لینڈ اور افغانستان کے ساتھ اس کے کھاتے میں بھی چھ پوائنٹس ہوں اور بہتر نیٹ رن ریٹ وجہ سے وہ  سیمی فائنل میں پہنچ جائے۔ ہندوستان کو اپنا اگلا میچ 5 نومبر کوا سکاٹ لینڈ کے خلاف اور پھر 7 نومبر کو نمیبیا کے خلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان گروپ۔2 سے پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری جانب اگر ہم اسکاٹ لینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کی بات کریں تو کیوی ٹیم بھلے ہی یہ میچ 16 رن سے جیت گئی ہو لیکن ان کی کچھ کمزوریاں ضرور نظر آئیں۔ نیوزی لینڈ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں ٹیم انڈیا سے بہتر پوزیشن میں ہے تاہم اسے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے گروپ۔2 میں افغانستان اور بھارت سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago