نئی دہلی، 13ستمبر (انڈیا نیرٹیو)
ہندوستانی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ٹی۔20 ورلڈ کپ میں نئیجرسی میں نظر آئے گی۔ ٹیم کے آفیشل کٹ اسپانسر ‘ایم پی ایل اسپورٹس’ نے منگل کے روزاعلان کیا کہ مین ان بلیو آئندہ ٹی۔ 20 ورلڈ کپ 2022 میں نئی جرسی میں نظر آئیں گے۔
ایم پی ایل اسپورٹس نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں روہت شرما، شریس ایئر اور ہاردک پانڈیا نئی جرسی میں نظر آ رہے ہیں۔
ایم پی ایل اسپورٹس کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو میں روہت نے کہا،”مداح کے طور پرآپ ہمیں وہ کرکٹر بناتے ہیں جو ہم ہیں“۔ جب کہ شریس ایئر نے کہا، ”کھیل ایک جیسا نہیں ہوتا جب آپ لوگ ہمیں پرجوش کرتے ہیں“۔
ویڈیو میں روہت اور ہاردک نے ٹریک سوٹ کے اندر جرسی پہن رکھی ہے جو ہلکے نیلے رنگ کی نظر آرہی ہے۔ جرسی کا رنگ یقینی طور پر پچھلی جرسی سے مختلف ہوگا جو کہ گہرے نیلے رنگ کی تھی۔ ایم پی ایل کے 2020 میں کٹ اسپانسر بننے کے بعد یہ تیسری ہندوستانی جرسی ہوگی۔
ٹیم انڈیا کی جرسی بنا نے والے ایم پی ایل اسپورٹس نے ایک ٹویٹ میں لکھا،”آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی کیے بغیر کھیل واقعی ایک جیسا نہیں ہے! ساتھ میں ٹیم انڈیا کے اپنے فین مومنٹسکا اشتراک کیجئے‘۔
ہندوستانی ٹیم اس وقت جو جرسی پہنتی ہے وہ نیوی بلیو ہے لیکن ایم پی ایل کی جانب سے کی گئی ٹویٹ سے ایسا لگتا ہے کہ اس بار ہندوستانی ٹیم کی جرسی کا رنگ ہلکا نیلا ہونے والا ہے۔
ایسے میں سب کی نظریں اس پر لگی ہوئی ہیں کہ ہندوستان کی ٹی۔20 ورلڈ کپ کی جرسی میں کیا خاص ہونے والا ہے۔ جرسی کو ابھی تک سرکاری طور پر لانچ نہیں کیا گیا ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…