کھیل کود

اٹالین اوپن کا مین ڈرا جاری،دنیا کے ٹاپ 18 کھلاڑی خطاب کے لیے ہوں گے مدمقابل

لندن، 8 مئی (انڈیا نیرٹیو)

 96 کھلاڑیوں کے ٹینس ٹورنامنٹ اٹالین اوپن کا مین ڈرا جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں دنیا کے ٹاپ 18 کھلاڑی خطاب کے لئے مدمقابل ہوں گے۔ اطالوی دارالحکومت میں مین ڈرا ایکشن منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ سنگلس اور ڈبلس کے فائنل 20 مئی کو ہوں گے۔

موجودہ دو بار کی چیمپیئن اور عالمی نمبر 1 ایگا سویٹیک پہلے ڈرا میں جا رہی ہے۔ سویٹیک نے 2021 میں کیرولینا پلسکووا کو 0۔6، 0-6 سے شکست دے کر خطاب پر قبضہ جمایا تھا۔ سویٹیک نے اس کے بعد پچھلے سال انس جابر کو 2-6، 2-6 سے شکست دے کر لگاتار دوسرا خطاب جیتا تھا۔

سویٹیک کا دوسرے راؤنڈ میں 2014 روم کی فائنلسٹ سارہ ایرانی یا اناستاسیا پاولیوچینکووا سے مقابلہ ہو سکتا ہے اور اگر وہ جیت کا سلسلہ جاری رکھتی ہیں تو کوارٹر فائنل میں دفاعی ومبلڈن چیمپئن ایلینا ریباکینا کا سامنا کر سکتی ہیں۔

ڈرا میں نمبر دو آرینا سبالینکا ہیں جنہوں نے ہفتے کے روز گزشتہ تین سالوں میں دوسری بار میڈرڈ اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

اْنس جابر، جو پچھلے سال رنر اپ تھیں، اس سال اپنے پہلے ڈبلیو ٹی اے 1000 ایونٹ میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔ چوٹ لگنے کے باعث وہ گزشتہ ہفتے میڈرڈ اوپن سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوئیں  جہاں وہ دفاعی چیمپئن تھیں۔

اگر نمبر 3 سیڈ جیسیکا پیگولا اور نمبر 6 سیڈ کوکو گاف آخری آٹھ میں پہنچ جاتی ہیں تو ان کا آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago