Categories: کھیل کود

آئی پی ایل کے پلے آف میں تین ٹیموں کی جگہ پکی،چوتھی پوزیشن کے لیے زبردست مقابلہ آرائی

آئی پی ایل 2021 کا دوسرا مرحلہ انتہائی دلچسپ موڑ میں پہنچ گیا ہے۔ اب تک تین ٹیموں کا پلے آف میں کھیلنا طے ہو چکاہے جب کہ پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم کون سی ہوگی، یہ ابھی واضح نہیں ہے۔اس کے لئے ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ آرائی ہے۔پلے آف جگہ بنانے والی تین ٹیموں میں چنئی سپر کنگس، دہلی کیپیٹلس اور رائل چیلنجرس بنگلور شامل ہیں۔ پلے آف کے لیے چوتھی ٹیم کے لئے ابھی آئی پی ایل کے باقی لیگ میچوں کا انتظار کرنا پڑے گا اورا س کے حساب سے چوتھی ٹیم کا نام طے ہوگا۔

پلے آف کے لئے چوتھی ٹیم کے لئے جن ٹیموں میں مقابلہ آرائی ہے ان میں کے کے آر پلے آف کے لیے مضبوط ترین دعویدار ہونے کے ساتھ ساتھ چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ حیدرآباد کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کے 12 پوائنٹس ہیں۔ ٹیم کا رن ریٹ بھی اچھا ہے۔ اگر کولکاتا نے اپنے آخری میچ میں راجستھان کو شکست دے دی تو وہ آسانی سے پلے آف میں پہنچ جائے گی، لیکن اگر وہ راجستھان کے خلاف ہار گئے تو اسے پھر دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر منحصر ہونا ہوگا۔ انہیں  دعا کرنی پڑے گی کہ راجستھان کے 12 پوائنٹس نہ ہوں۔ اس کے علاوہ ممبئی راجستھان کو شکست ددے دے اور اپنے آخری میچ میں ممبئی حیدرآباد سے شکست کھاجائے۔ ایسی صورتحال میں کولکاتا  بہتر رن ریٹ کی وجہ سے 12 پوائنٹس کے ساتھ کوالیفائی کرے گا۔

پلے آف میں پہنچنے کے لیے پنجاب کنگس کو پہلے تواپنا آخری میچ چنئی کے خلاف جیتنا ہوگا۔ اگر وہ یہ میچ جیت جاتی ہے تو اسے 12 پوائنٹس ملیں گے۔ اس کے ساتھ اس کے حق میں یہ ہوگا  کہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس راجستھان رائلس کے خلاف بری طرح ہارے۔ ساتھ ہی  ٹاپ 3 کے علاوہ کسی اور ٹیم کے 14 پوائنٹس نہ ہوں۔

وہیں پنجاب کو چنئی کے خلاف کم از کم 70 رن سے میچ جیتنا ہوگا اور کولکاتا کو راجستھان کے خلاف میچ 70 یا اس سے زیادہ رنوں سے ہارنا ہوگا۔ تب ہی پنجاب پلے آف میں پہنچ سکتی ہے۔سب سے مشکل گھڑی راجستھان رائلس کے لئے ہے جسے پلے آف میں پہنچنے کے لیے اپنے دونوں آخری میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی ممبئی اور کولکاتا کو اپنے اپنے میچ ہارنے ہوں گے۔ راجستھان اگر ایک میچ جیت جاتی ہے تو اسے اپنے نیٹ رن ریٹ کو بہتر کرناہوگا۔

ممبئی اور راجستھان رائلس کی پلے آف میں پہنچنے کی امیدیں تقریباًایک جیسی ہیں۔دونوں ٹیموں کا نیٹ رن ریٹ بہت خراب ہے۔ ممبئی کو اپنے آخری دونوں میچ بھی جیتنے ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی اگر کولکاتا راجستھان کو ہرا دیتا ہے تو اس کے 14 پوائنٹس ہوجاتے  ہیں۔ ایسی صورت حال میں ممبئی کو دونوں میچوں کو 200 رن کے فرق سے جیتنا ہوگا۔ تب ہی روہت کی ٹیمپلے آف میں جگہ بنا سکتی ہے۔

(نیوز ایجنسی ہندوستھان سماچار کے شکریے کے ساتھ)

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago