Categories: کھیل کود

Tokyo Olympics 2020: ادیتی اشوک نے ایک شاٹ سے گنوایا میڈل، پھر بھی اولمپکس میں رقم کردی تاریخ

نئی دہلی: ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک(Aditi Ashok) ٹوکیو اولمپکس(Tokyo Olympics) میں تاریخ بنانے سے محروم رہ گئیں۔ ادیتی نے آخری ہولس میں میڈل گنوایا۔ امریکہ کی نیلی کورڈا نے گولڈ جیتا۔ ادیتی اشوک 13 ویں ہول تک دوسرے مقام پر چل رہی تھیں، لیکن آخری پانچ ہول میں وہ جاپان کی مونو انامی اور نیوزی لینڈ کی لیڈیا سے پیچھے ہوگئیں۔ چوتھے راونڈ میں ادیتی اشوک نے تین انڈر 68 کا کارڈ کھیلا۔ مقابلے کی بات کریں تو ادیتی اشوک 15 انڈر 269 اسکور کے ساتھ چوتھے مقام پر رہیں۔

جانیں کون ہیں ادیتی اشوک

ادیتی اشوک کی پیدائش 29 مارچ 1988 کو کرناٹک کی راجدھانی بنگلور میں ہوئی تھی۔ موجودہ وت میں وہ ہندوستان کی سب سے بہترین خاتون گولفر ہیں۔ صرف 5 سال کی عمر میں ادیتی اشوک نے گولف کھیلنا شروع کردیا تھا۔ ادیتی ایک بار والد اشوک گڈلامنی اور ماں کے ساتھ ایک ریستوراں بھی گئی تھیں، جو گولف کورس کے برابر میں تھا۔ گولف کورس سے چیئر سن کر وہ اس کھیل کے لئے راغب ہوئیں۔ اس کے بعد ادیتی اپنے والد اشوک اور ماں میش کے ساتھ گولف کھیلنا شروع کردیا۔

گولف جلد ہی ادیتی اشوک کی زندگی کا اہم حصہ بن گیا۔ انہیں فیملی کی طرف سے بھی پورا سپورٹ ملا۔ 9 سال کی عمر میں اس کم عمر گولفر نے اپنا پہلا ٹورنامنٹ جیتا اور 12 سال کی عمر میں تو نیشنل ٹیم کا حصہ بن گئیں۔ ادیتی اشوک لیڈیز یوروپین ٹور ٹائٹل جیتنے والی پہلی ہندوستانی ہیں۔ سال 2016 میں ریو اولمپک میں اترتے ہی ادیتی نے سب سے کم عمر کی گولفر ہونے کا خطاب حاصل کیا تھا۔ ریو میں ادیتی اشوک کے والد نے کیڈی کا کردار نبھایا جبکہ ٹوکیو میں انہیں ماں کا ساتھ ملا۔

ٹوکیو اولمپک میں ہندوستان کے نام 5 میڈل

ہندوستان نے ٹوکیو اولمپک میں اب تک کل پانچ تمغے (میڈل) جیتا ہے۔ اب پہلوان بجرنگ پونیا سے کانسے کا تمغہ اور نیرج چوپڑا سے گولڈ میڈل کی امید ہے۔ ہندوستان کے لئے پہلا سلور میڈل ویٹ لیفٹر میرا بائی چانو(Mirabai Chanu) نے جیتا تھا۔ اس کے بعد پی وی سندھو(PV Sindhu) اور لولینا بورگوہین(Lovlina Borgohain) نے بیڈ منٹن اور مکے بازی میں ایک کانسے کا تمغہ جیتا۔ اس کے بعد مرد ہاکی ٹیم نے ہندوستان کو ٹوکیو گیمس کا چوتھا میڈل دلایا۔ پہلوان روی دہیا نے جمعرات (5 اگست) کو ہندوستان کو دوسرا سلور میڈل دلایا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago