Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس 2020: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے تاریخ رقم کی، آسٹریلیا کوہراکر پہلی باراولمپک میں جیت کے لیے سیمی فائنل میں داخل ہوئی

ٹوکیو، 2 اگست (انڈیا نیرٹیو)

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم نے ناقابل شکست آسٹریلیا کو 1-0 سے شکست دے کر ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔کوارٹر فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی دیکھنے کے قابل تھی۔ خاص طور پر گول کیپر سویتا پونیاکی۔ آسٹریلیا کو سات پنالٹی کارنر ملے لیکن ایک بھی گول پوسٹ میں نہ آ سکا۔

ڈریگ فلکر گرجیت کور نے میچ کے 22 ویں منٹ میں گول کرکے بھارت کو آگے بڑھایا اور یہی آخری اسکور فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ٹوکیو میں بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ٹیم کو پہلے تین میچوں میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ٹیم کو ہالینڈ نے 5-1 سے، جرمنی نے 2-0 سے اور برطانیہ نے 4-1 سے شکست دی تھی۔ ایسے میں ایسا لگتا تھا کہ ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ لیکن ٹیم نے مضبوط واپسی کی اور اب سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔بھارتی ٹیم کا سیمی فائنل میچ بدھ کو ارجنٹائن سے ہوگا۔

انڈین ویمن ہاکی ٹیم کی بہترین کارکردگی 1980 کے ماسکو اولمپکس میں رہی جہاں اس نے چھ ٹیموں میں سے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔1980 کی ماسکو اولمپکس میں پہلی بار خواتین کی ہاکی کو اولمپکس میں شامل کیا گیا۔ یہاں چھ ٹیموں نے راؤنڈ رابن میں حصہ لیا۔

انوراگ ٹھاکر نے بھارتی خواتین اور مردوں کی ہاکی ٹیموں کو ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد دی

مرکزی وزیر برائے امور نوجوان و کھیل انوراگ ٹھاکر نے پیر کو جاری ٹوکیو اولمپکس کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر ہندوستانی خواتین اور مردوں کی ہاکی ٹیموں کو مبارکباد دی ہے۔

ہندوستان کے مردوں کی ہاکی ٹیم نے برطانیہ کو 3-1 سے شکست دیکر پہلی مرتبہ 49 سال کے بعد کوارٹر فائنل جیت کر اولمپک گیمز کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔ جب کہ خواتین ہاکی ٹیم نے آسٹریلیا کو 1-0 سے کوارٹرفائنل میں شکست دیکرسیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

ٹھاکر نے نامہ نگاروں کو بتایا، " ہماری دونوں ہاکی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ ہم 135 کروڑ ہندوستانیوں کی جانب سے بھی انہیں آئندہ اہم کھیلوں کے لیے نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔ پی وی سندھو نے کل کانسہ جیتا۔میرابائی چانو نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔ اس سے قبل لولینا ایک چاندی کا تمغہ جیتا۔یہ بھارت کی امید ہے۔

وزیراعلیٰ  ہیمنت سورین نے خواتین ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میں داخل ہونے پر مبارک باد دی

جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے ٹوکیو اولمپکس میں آسٹریلیا کو شکست دینے اور سیمی فائنل میں داخل ہونے پر ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔وزیر اعلیٰ نے پیر کو کہا کہ ملک کی بیٹیوں نے اولمپکس میں پہلی بار سیمی فائنل میں داخل ہو کر تاریخ رقم کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago