Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس: 88 رکنی ہندوستانی قافلہ ٹوکیو پہنچا

88اراکین پر مشتمل 88 رکنی ہندوستانی ٹیم کا پہلا دستہ اولمپک کھیلوں کے لئے اتوار کے روز ٹوکیو پہنچا۔ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے شروع ہوگا۔

آٹھ کھیلوں – بیڈمنٹن، آرچرری، ہاکی، جوڈو، تیراکی، ویٹ لفٹنگ، جمناسٹکس اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی اور معاون عملہ اتوار کو ٹوکیو پہنچا۔

اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) نے ایک ویڈیو شیئر کرکے ٹوکیو گیمزکے لیے اولمپک ٹیم کی آمد کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ 127 ایتھلیٹوں کے ساتھ، ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کا اب تک کا سب سے بڑا دستہ حصہ لے گا۔سائی نے ٹویٹ کیا، "ہمارے عملہ ٹوکیو میں بحفاظت لینڈنگ کرچکے ہیں۔ ان کے ہوائی اڈے پر آمد کی ایک جھلک یہ ہے۔"

ہندوستانی ایتھلیٹوں کے پہلے دستہ  کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک رسمی الوداعی دی گئی۔ مرکزی وزیر برائے  امور  نوجواں اور کھیل انوراگ ٹھاکر اور وزیر مملکت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیل نشیتھ پرمانک نے ایتھلیٹوں سے خطاب کیا اور نیک خواہشات  کا اظہار کیا۔

ہفتہ کو ہونے والی تقریب میں ہندوستانی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر نریندر دھرو بترا، راجیو مہتا (سیکرٹری جنرل، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن) اور سندیپ پردھان (ڈائریکٹر جنرل،سائی) نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر برائے  امور  نوجوان اور کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا، "جب آپ اولمپکس میں ملک کی نمائندگی کرنے جاتے ہیں تو، یہ نہ صرف آپ کے لئے بلکہ پوری قوم کے لئے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہ آپ کے نظم و ضبط، عزم اور لگن کی وجہ   ممکن  ہوا۔ اور اسی وجہ سے آپ یہاں ٹیم انڈیا کی نمائندگی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا، "مجھے یقین ہے کہ جب آپ میدان میں ہوں گے، جب آپ حصہ لینے جارہے ہیں، آپ اپنی پوری طاقت، عزم اور حوصلہ افزائی کے ساتھ وہاں موجود ہوں گے۔ جیسا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا، براہ کرم  کھلے  ذہن کے ساتھ جائیں۔ 135 کروڑ ہندوستانی آپ کے ساتھ ہیں، ان کی نیک خواہشات اور  آشیر واد آپ کے ساتھ ہے۔"

بتادیں کہ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے شروع ہوگا اور 8 اگست تک چلے گا۔ یہ کھیل گذشتہ سال منعقد ہونے والا تھا، لیکن کووڈ-19 وبا  کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago