Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس: آئی او اے کے صدر نریندر بترا 9 اگست تک جاپان میں رہیں گے

ٹوکیو، 19 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے صدر نریندر بترا ٹوکیو اولمپکس کی نگرانی کے لیے 9 اگست تک جاپان میں ہوں گے۔بتر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) رکن، صدر بین الاقوامی ہاکی ایسو سی ایشن (ایف آئی ایچ) اور صدر انڈین اولمپک ایسو سی ایشن (آئی او اے) کے طور پر اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے 19جولائی سے 9اگست ت جاپان میں رہیں گے۔

اس سے قبل، شٹلر  پی وی سندھو اور سائی پرینت نے کوچ پارک تائے  سنگ  کے ساتھ  پریٹکس کی ۔ ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شرتھ کمل اور ساتھیان گیان شیکھرن  نے بھی اپنی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔

ریو اولمپک چاندی کا تمغہ جیتنے والی پی وی سندھو کو 23 جولائی سے شروع ہونے والے ٹوکیو اولمپکس میں نسبتاً  آسان گروپ ملا ہے۔ سندھو کو خواتین کے سنگلز کے گروپ جے میں منتخب کیا گیا ہے اور چھٹی پوزیشن  دی گئی ہے۔

2019 کے عالمی چمپئن سندھو کا مقابلہ لیگ مرحلے میں ہانگ کانگ کی چیونگ نگن یی اور اسرائیل کی کیسنیا پولیکارپووا سے ہوگا۔

بھارتیہ دستہ جو 17جولائی کو نئی دہلی سے ٹوکیو کے لئے روانہ ہوا تھا، اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک سرکاری الوداعی کے بعد محفوظ طور سے جاپان پہنچ گیا اور اولمپک کھیل گاؤں میں قدم رکھا۔ایئر پورٹ پر تمام 88 ایتھلیٹوں کا کووڈ  19 کا ٹیسٹ کیا گیا اور سبھی کے منفی رپورٹ  آئے۔

اولمپکس میں حصہ نہ لینے پر افسوس ہے: سدھا سنگھ

رائے بریلی ضلع سے تعلق رکھنے والی بین الاقوامی ایتھلیٹ اور پدم  شری ایوارڈ  پانے  والی سدھا سنگھ نے ملک اور دنیا میں بہت شہرت حاصل کی ہے، لیکن سدھا کو اولمپکس میں حصہ نہ لینے پر افسوس ہے۔ انہوں نے اپنی ہمت نہیں ہاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کورونا  کے دوران بیرون ملک کھیلوں کا ویزا حاصل نہیں کرسکیں۔ جس کی وجہ سے وہ اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اولمپکس میں حصہ نہ لینے کا ان کا خواب چکناچور ہوچکا ہے، لیکن انہیں امید ہے کہ اگلے سال ہونے والے کھیلوں کی تیاری کر کے، وہ ملک اور ریاست کے ساتھ ساتھ رائے بریلی ضلع کا نام ضرور روشن کریں گی۔

آبائی ضلع پہنچنے والی سدھا سنگھ نے ہندوستھان سماچار سے گفتگو میں کہا کہ میں اسپورٹس اکیڈمی کے لئے کوشش کررہیہوں کہ اس ضلع کے نوجوانوں (لڑکوں اور لڑکیوں) کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جائے۔ اس پرماضی میں، انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعلی نے اکیڈمی کے حوالے سے ایک تجویز پیش کرنے کی بات کی ہے، جس سے اکیڈمی کے لئے راستہ آسان ہوجائے گا۔  دوسرے لوگوں سے بھی تعاون   کی یقین دہانی ملی ہے۔

شہر کے شیواجی نگر کی رہنے والی رائے بریلی ایکسپریس کے نام سے معروف سدھا سنگھ تقریباً ڈھائی سال بعد اپنے آبائی وطن پہنچیں ہیں۔ گھر والوں کے ساتھ ہی ان سے محبت کرنے والوں میں خوشی کی لہر  ہے۔

پدم شری  سدھا سنگھ نے کہا کہ مجھے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ نہ لینے پر افسوس ہے، لیکن  میں نے ہار نہیں مانی ہے ۔ میں اگلے سال ہونے والے  گیمز، ایشین گیمز، ورلڈ چمپئن شپ اور دولت مشترکہ کھیلوں میں حصہ لے کر ملک کا نام روشن کرنے کے لئے  جدوجہد کر رہی ہوں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago