Categories: کھیل کود

ٹوکیو اولمپکس:ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانیکا بترا ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں داخل

ٹوکیو اولمپکس:ٹیبل ٹینس کھلاڑی مانیکا بترا ویمنز سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں  داخل

اتوار کے روز ٹوکیو اولمپکس میں خواتین سنگلز کے دوسرے راؤنڈ میں ہندوستانی ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا نے یوکرائن کی مارگریٹا پیسوتسکا کو 3-4 سے شکست دے دی۔ دونوں کے مابین پورا میچ 57 منٹ تک جاری رہا۔ اس جیت کے ساتھ ہی وہ تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ اس سے قبل ہفتہ کو منیکا نے خواتین کے سنگلز پہلے راؤنڈ میں برطانیہ کی 94 ویں پوزیشن کے ٹن ٹن ہو کے خلاف 0-4 سے کامیابی حاصل کی تھی اور دوسرے راؤنڈ میں داخل ہوگئی تھی۔

یو کرین کی پیسوتسکا کے خلاف میچ میں منیکا کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ شروعات دو گیم میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد انہوں نے شاندار واپسی کی اور لگا تار دوگیم اپنے نام کئے۔ پیسوتسکا کو پانچویں   گیم جیت ملی، لیکن منیکا نے چھٹا کھیل جیت کر اسکور کو 3–3 کردیا۔ اس کے بعد، ہندوستانی کھلاڑی ساتویں راؤنڈ میں جیت گئی اور تیسرے راؤنڈ میں داخل ہوئی۔

یوکرائن کے پیسوتسکا نے 1 اور 2 کے کھیل کافی متاثر کن کھیلے۔ انہوں نے دونوں میچ 11-4 کے اسکور سے جیتا۔ ایسی صورتحال میں، اسے اگلے راؤنڈ میں داخل ہونے کے لئے دو اور کھیل  جیتنا تھا، لیکن اس کے بعد منیکا نے زبردست واپسی کی۔ بالترتیب 11-7 اور 12-10 تک کھیل 3 اور 4 جیت گئے۔ 5 ویں کھیل میں، وہ 8-11 سے ہارگئی۔ اس کے بعد انہوں نے بالترتیب 5-11،7-11 سے 6 اور 7 کھیل جیتا۔

62 ویں نمبر کی منیکا نے ہفتے کے روز خواتین کے سنگلز میچ میں برطانیہ کی 94 ویں نمبر کی ٹن ٹن ہو کو 0-4 سے شکست دی تھی۔ تاہم انہیں مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شار ھ کمال اور منیکا کی جوڑی کو اپنے آخری 16 میچ میں تیسری سیڈ لن یون-جو اور چیانگ آئی چنگ سے 5-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago