Categories: کھیل کود

سمت انتل نے ٹوکیو پیرالمپک میں ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ میڈل

ہندوستانی بھالا پھینک ایتھلیٹ سمت انتل نے کمال کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے ٹوکیو پیرالمپک(Tokyo Paralympics) میں گولڈ میڈل جیت کر پیر کے روز تاریخ رقم کی۔ انہوں نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ پہلی بار ہریانہ کے سمت انتل(Sumit Antil) نے پیرا لمپک کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ سمت انتل نے 68.08 میٹر کا تھروکیا اور عالمی ریکارڈ بنایا۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے پانچویں کوشش میں اسے اور بہتر کیا اور 68.55 میٹر کے تھرو بیک کے ساتھ عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

سمت انتل نے اپنی پہلی کوشش میں 66.95 میٹر دور بھالا پھینکا، جو بھی ایک ریکارڈ ہے۔ تیسری کوشش میں 65.27، چوتھی کوشش میں 66.71 اور پانچویں کوشش میں سمت نے 68.55 میٹر کا تھرو کیا۔ آسٹریلیا کے مائیکل برین نے 66.29 میٹر تھرو کی بدولت سلور میڈل جیتا۔ سری لنکا کے دلن کوڈتھووکو نے 65.61 میٹر کے تھرو کے ساتھ برانز میڈل جیتا۔ اسی ایونٹ کےF-44 کلاس میں ہندوستان کے ہی سندیپ چوتھے مقام پر رہے، جنہوں نے سیزن کی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62.20 میٹر کا تھرو کیا۔

تقریباً 6 سال پہلے سڑک حادثے میں اپنا ایک پیر گنوانے والے سمت نے بلند حوصلوں، محنت اور جذبے کی بدولت یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ہریانہ کے رہنے والے سمت تین بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔ سمت جب 7 سال کے تھے، تب ایئر فورس میں تعینات ان کے والد کی بیماری سے موت ہوگئی تھی۔ سال 2015 میں جب سمت ٹیوشن لے کر اپنے گھر واپس آرہے تھے، تبھی ایک ٹریکٹر – ٹرالی نے ٹکر مار دی۔ اسی حادثے میں سمت کو اپنا ایک پیر گنوانا پڑا تھا اور وہ کئی ماہ تک بستر پر رہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago