کھیل کود

راجاوں کے کھیل ‘پولو’ کی کیا ہے کہانی؟ جانئے اس رپورٹ میں

تاریخ کے اوراق میں 03 ستمبر

ستمبر 03 کی تاریخ ملک و دنیا کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہمیت کی حامل ہے۔راجاوں کے کھیل کہے جانے والے ‘پولو’ لے لحاظ سے  یہ تاریخ میں سنہری حروف میں درج ہے۔ دنیا کا پہلا پولو میچ 03 ستمبر 1875 کو کھیلا گیا۔ ارجنٹینا اوپن پولو ٹورنامنٹ میں کھیلے گئیاس میچ کو پہلا آفیشل پولو میچ سمجھا جاتا ہے۔ پولو دنیا کا قدیم ترین ٹیم کھیل ہے۔ اس کی تاریخ 2000 سال سے زیادہ پرانی ہے۔

ہندوستان میں پولو کو جدید بنانے کا سہرا مغلوں کو جاتا ہے۔ برطانوی دور میں مشہور برطانوی کپتان رابرٹ اسٹیورٹ پولو کی انگریزی شکل لے کر آئے۔انڈین پولو ایسوسی ایشن ہندوستان میں 1892 میں قائم ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ  03 ستمبر 2013 کو مائیکروسافٹ نے’نوکیا‘ کمپنی کو خریدنے کی وجہ سے بھی یہ تاریخ اہمیت کی حامل ہے۔ نوکیا ہندوستان میں ایک گھریلو نام بن گیا تھا۔ اس کے ’کی پیڈ‘فونز کی وسیع رینج کی وجہ سے بھارت میں نوکیا کے سامنے کوئی دوسری کمپنی ٹھہر نہیں سکی۔

نوکیا کی تاریخ 150 سال سے زیادہ پرانی ہے۔ 1865 میں، فریڈرک ایڈیسٹیم نے پیپر مل کمپنی کے طور پر فن لینڈ میں نوکیا کارپوریشن کا آغاز کیا۔ حالانکہ اس وقت کمپنی کو نوکیا کا نام نہیں ملا تھا۔ کچھ سالوں کے بعد، کمپنی نے اپنی دوسری شاخ نوکیا ناویرتا دریا کے قریب کھولی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دریا کے نام کی وجہ سے نوکیا کا نام نوکیا پڑ گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago