کھیل کود

رونالڈو کے ساتھ ہمیشہ قریبی تعلقات رہیں گے : سانتوس

لوسیل، 8 دسمبر (انڈیا نیریٹو)

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے آخری 16 میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف 6-1 کی سنسنی خیز جیت کے بعد پرتگال کے منیجر فرنانڈو سانتوس نے کہا ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ ان کے مدعوں کو حلکر لیا گیا ہے اور ان کے اس اسٹار اسٹرائیکر کے ساتھ ہمیشہ قریبی تعلقات رہیں گے۔

21 سالہ گونکالو راموس کی ہیٹ ٹرک اور پیپے، رافیل گوئرئیرو اور رافیل لیو کے ایک ایک گول کی بدولت پرتگال نے سوئٹزرلینڈ کو 6-1 سے ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

کرسٹیانو رونالڈو اس میچ میں نہیں کھیلے۔ جنوبی کوریا کے خلاف اپنی ٹیم کے پچھلے میچ کے دوران سبسٹی ٹیوٹ کئے جانے سے ناراض رونالڈو نے اس میچ میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیاتھا۔

اسکائی اسپورٹس نے سانتوس کے حوالے سے کہا گیا،”میرے خیال میں وہ مدعے (رونالڈو کے ساتھ) حل ہو گئے ہیں۔ میں اپنی گذشتہپریس کانفرنس سے اس بات کو دہراتا رہا ہوں کہ رونالڈو کے ساتھ تمام مسائل حل ہو گئے ہیں“۔

انہوں نے کہا ” ہمیں اس کھلاڑی کی تاریخ کو دیکھنا ہوگا، وہ اپنے گول اور کپتانی کے لحاظ سے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اجتماعی طور پر ٹیم کے بارے میں سوچنا ہوگا۔میرا اس کے ساتھ بہت ہی قریبی رشتہ ہے اور ہمیشہ رہے گا“۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم مینیجر اور کھلاڑی کے ساتھ انسانی اور ذاتی پہلو کی غلط انداز میں تشریح نہیں کرتے۔ میں ہمیشہ اپنے کردار پر غور کروں گا۔ رونالڈو ٹیم میں بہت ہی اہم کھلاڑی ہیں“۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago