Categories: کھیل کود

ویمنز کرکٹ: انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی

تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل کی

ٹاونٹن، یکم جولائی (انڈیا نیرٹیو)

انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بدھ کے روز ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، سوفیا ڈنکلے کے 81 گیندوں پر 73 رنوں کی ناقابل شکست جیت حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ اب دونوں ٹیمیں ہفتے کے روز آخری ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

222 رنز کے ہدف کے تعاقب میں، انگلینڈ کی شروعات خراب رہی اور اوپنر ٹمی بیومونٹ (10) اننگز کے پانچویں اوور میں جھولن گوسوامی کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئی۔ اس کے بعد ہیدر نائٹ نے لارین ونفیلڈ ہل کے ساتھ دوسری وکٹ پر 32 رنز بنائے۔  13 اوورمیں پونم یادو نے نائٹ (10) کو آؤٹ کر کے اس شراکت داری کو توڑی۔

ہل اور سائنس نے تیسری وکٹ کے لئے 34 رنز کی شراکت قائم کی۔ شیکھا پانڈے نے 82 کے مجموعی اسکور پر ہل (42) کو پویلین بھیج کر ہندوستان کو تیسری کامیابی دلائی۔ سکیور 92 کے مجموعی اسکور پر 19 رنز بنا کر سنیہ رانا کا شکار بنے۔ اس کے بعد، پونم یادو نے ایمی ایلن جونز (28) کو 133 کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیج دیا اور انگلینڈ کو پانچواں دھچکا لگا۔ اس کے بعد، صوفیہ ڈنکلے (73) اور کیترین برنٹ (33) نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا اور اپنی ٹیم کو 47.3 اوور میں 5 وکٹوں سے جیتنے میں مدد فراہم کی۔ بھارت کی جانب سے، پونم یادو نے دو، سنیہ رانا، جھولن گوسوامی اور شیکھا پانڈے نے 1-1 وکٹیں لیں۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندوستانی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 221 رنز بناسکی۔ بھارت کی جانب سے میتھالی راج نے عمدہ نصف سنچری کھیلتے ہوئے 59 رنز بنائے۔ میتھالی کے علاوہ شفالی ورما نے 44 اور اسمرتی مندھا نے 22 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے کیٹ کراس نے 5، سوفی ایکلیسٹون نے 3 اور ساؤر نے 1 وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میں بدھ کے روز ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی، سوفیا ڈنکلے کے 81 گیندوں پر 73 رنز کی ناقابل شکست جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ اب دونوں ٹیمیں ہفتے کے روز آخری ون ڈے میں آمنے سامنے ہوں گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago