تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار سمے شاہ پرغنڈوں کا حملہ

<h3 style="text-align: center;">تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے اداکار سمے شاہ پرغنڈوں کا حملہ</h3>
<p style="text-align: right;">سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں گوگی کا کردار ادا کرنے والے اداکارسمے شاہ پر کچھ غنڈوں نے حملہ کیا تھا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ یہ واقعہ بوریوالی میں شاہ کی عمارت کے قریب پیش آیا۔ ان کی والدہ نے بتایا کہ یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے کچھ اس طرح کا تجربہ کیا ہو۔ یہ واقعہ 27 اکتوبر کو ان کی بوریولی رہائش گاہ کے باہر پیش آیا۔</p>
<p style="text-align: right;">سمے شاہ کے فین کلب نے سی سی ٹی وی فوٹیج کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ پولیس عمارت کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش کررہی ہے۔ اسی دوران اداکار نے انسٹاگرام پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی تصویر شیئر کی جس میں ایک بدمعاش نظر آرہا ہے۔ سمے شاہ نے لکھا ہے کہ دو دن پہلے یہ شخص میری عمارت میں آیا اور بغیر کسی وجہ کے اس نے مجھے گالیاں دینا شروع کردیں۔ مجھے نہیں معلوم وہ کون ہے۔ مجھے گالی دینے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟ اس نے مجھے دھمکی دی کہ وہ مجھے جان سے مار دے گا۔ میں ان معلومات کو ان لوگوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہوں جو مجھ سے پیار کرتے ہیں۔</p>
<p style="text-align: right;">انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے شوٹنگ ختم کی اور اپنی عمارت پر پہنچے جب اچانک ایک شخص اس کے پاس آیا اور اس نے بلا وجہ گالیان دینی شروع کردیں۔</p>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago