کنگنا کے بیان پر ناراض میکا نے کہا معافی مانگو

کنگنا کے بیان پر ناراض میکا نے کہا معافی مانگو

فلم اداکارہ کنگنا راناوت ان دنوں کسان تحریک کے بارے میں دیئے گئے حالیہ بیانوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ کنگنا راناوت نے حال ہی میں اپنے ایک ٹوئٹ میں کسان تحریک میں شامل ہوئی بزرگ خاتون کو سی اے اے احتجاج کی چہرہ رہیں بلقیس بانو بتایا تھا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس معاملے نے طول پکڑ لیا۔

دلجیت دوسانجھ سے پہلے جس بیر جسی ،پرنس نرولا اور ہمانشی کھورانا کے بعد اب گلوکار مِیکا سنگھ نے بھی کنگنا رناوت کو خوب کھری کھری سنا ئی ہے۔

میکا سنگھ نے ٹویٹ کرکے لکھا ہے کہ میرے من میں کنگنا رناوت کے لیےبہت احترام تھا ، ان کے دفتر میں توڑ پھوڑ پر میں نے ان کی حمایت کی تھی۔ مجھے لگتا ہے کہ میں غلط تھا، کنگنا رانوت ایک خاتون ہونے کے ناطے آپ کو بزرگ خواتین کو احترام دینا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس کچھ شرم ہے تو معافی مانگیں۔ آپ کو شرما آنی چاہیے۔

کنگنا رناوت کے حوالے سے میکھا سنگھ کا یہ ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ حال ہی میں کنگنا رناوت نے اپنے ٹویٹر پر ایک فرضی خبر کو شیئر کرتے ہوئے اس خاتون کسان کو شاہین باغ کی دادی بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دادیاں 100-100 روپے کی یومیہ اجرت پرہر جگہ پہنچ جاتی ہیں۔

اس کے بعد اداکار اور گلوکار دلجیت دوسانجھ نے بھی کنگنا کوکھری کھوٹی سنائی تھی۔ سوشل میڈیا پر فلمی دنیا کی کئی مشہور شخصیات اس جنگ میں کود پڑے ہیں۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago