انکیتا لوکھنڈے نے خاندان کے ساتھ شیئر کیں تصاویر، جذباتی نوٹ بھی لکھا

انکیتا لوکھنڈے نے خاندان کے ساتھ شیئر کیں تصاویر، جذباتی نوٹ بھی لکھا

اداکارہ انکیتا لوکھنڈے سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔ وہ اکثر اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرتی ہیں۔ انکیتا نے انسٹاگرام پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے نے بھی اپنے والد ششی کانت لوکھنڈے کے اسپتال سے واپس آنے کے بعد ایک جذباتی نوٹ لکھا ہے۔ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے اپنے والد ششی کانت لوکھنڈے ، والدہ وندنا فڈنیس اور بھائی ارپن لوکھنڈے کے ساتھ بہت سی تصاویر شیئر کیں ہیں۔

انکیتا نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'پاپا اسپتال سے واپس آگئے اور کچھ بھی مجھے کبھی بھی آپ کے اور آپ کی اچھی صحت سے زیادہ خوش نہیں کرے گا ،میںبغیر کسی شرط ہمیشہ آپ کی دیکھ بھال کا وعدہ کرتی ہوں۔ جس طرح سے آپ کر رہے ہیں میر لئے اور خاندان کے طور پر ہمارے لئے۔ دعاوں اور پیار کے لئے سبھی کا شکریہ۔

سوشانت کی بہن شویتاسنگھ کیرتی اور بگ باس 11 کے سابق مقابل امیدوار وکاس گپتا نے اس پوسٹ پر ہارٹ ایموجی شیئر کیا۔ پہلی تصویر میں ، ششی کانت لوکھنڈے اپنی بیٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انکیتا کئی تصاویر میں اپنے والدین کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں۔ وہیںان کے بھائی ارپن لوکھنڈے بھی بہت سی تصاویر میں ہیں۔ انکیتا لوکھنڈے کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ڈاٹر ڈے پر ، انکیتا نے اسپتال سے اپنے والد کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور لکھا – 'مجھے نہیں معلوم کہ میں اور آپ کو یہ بتا سکتی ہوں کہ ماں اور والد (پاپا) سے آپ کا کتنا مطلب ہے۔ آج جو میں ہوں صرف وہ آپ کی وجہ سے ہوں۔ میں ہر چیز کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔ مجھے اپنے آپ پر فخر ہے کہ میں آپ کی بیٹی ہوں ، میں اور ارپن دونوں خوش قسمت ہیں کہ آپ جیسے والدین سے ملاقات کی۔ باپ جلد صحت یاب ہو اور جلد ہی گھر واپس آجاو¿۔ میں تم سے بہت پیار کرتی ہوں مجھے اور دنیا کی ہر بیٹی کو یوم دختر مبارک ہو۔ والدین انمول ہیں۔ '

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago