کشمیرمیں منشیات فرشوں کے خلاف کارروائیاں، شراب اور چرس سمیت گرفتار

کشمیرمیں منشیات فرشوں کے خلاف کارروائیاں، شراب اور چرس سمیت گرفتار

سری نگر، 18مارچ (انڈیا نیرٹیو)

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی مہم کو جاری رکھتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کوشراب اور چرس سمیت گرفتارکرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر پولیس نے تمام طرح کی سماجی برائیوں کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھتے ہوئے 2 افراد کو غیر قانونی طور پر شراب کی 12 بوتلوں سمیت گرفتارکیا۔

تھانہ پولیس شیر گڈھی سرینگر نے معمول کی چیکنگ کے دوران چلڈرن پارک ہزوری باغ کے احاطے میں 2 افراد کو روک لیا اور ان کی ذاتی تلاشی پر شراب کی12بوتلیں برآمد ہوئیں، دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تھانہ پولیس شیر گڈھی سرینگر نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 13/2021 درج کیاہے۔ سرینگر پولیس تمام طرح کی سماجی برائیوں اور ان میں ملوث افراد کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے اور شہر سرینگر کو ہرطرح کی منشیات سے پاک کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

ادھر کولگام پولیس نے جے اینڈ کے بینک وانپوہ کے قریب چوکی آفیسر پولیس پوسٹ میر بازار سب انسپکٹر امتیاز احمد کی سربراہی اور ایس ڈی پی او قاضی گنڈ کی نگرانی میں دو افراد کوگھومتے ہوئے پاکر روک لیا۔ چیکنگ کے دوران ان کے قبضے سے5کلو گرام چرس جیسا مادہ برآمد کر کے ضبط کی۔ ان کی شناخت شوکت احمد بٹ ولد محمد رفیق بٹ ساکن وانپوہ اور آکابر علی ولد نوردین ساکن ستراکنوارہ آسام کے بطور ہوئی ہے۔ دونوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور ممنوعہ مادہ قبضے میں لے لیا گیا۔

تھانہ پولیس قاضی گنڈ نے اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر49/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ اسی دوران کنزرٹنگمرگ بارہ مولہ پولیس نے ہردشورو کے نزدیک چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک کلو 50 گرام چرس نموشے برآمد ہوئی۔ اس کی شناخت مشتاق احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن واگورہ کیریری کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتارکرکے اس کے خلاف تھانہ پولیس کنزر میں کیس زیر ایف آئی آرنمبر23/2021 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے مذید تحقیقات شروع کردی۔

بارہمولہ میں منگل کی شام ہولناک آگ، لاکھوں کے سامان سے بھری دکان مکمل طور پر خاکستر

بارہمولہ میں منگل کی شام دیر گئے آگ کی ایک ہولناک واردات کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کے کاروباری سامان سے بھرا دکان مکمل طور پرخاکستر ہوگیا۔ نمائندے کے مطابق منگل کو شام دیر گئے ساڑھے 9 بجے کے قریب دلنہ بارہمولہ میں محمد اشرف خان ولد غلام محمد خان ساکن دلنہ کے کریانہ ہول سیل دکان میں آگ نمودار ہوئی جس نے پوری دکان کو آناًفاناً اپنی لپیٹ میں لیا جس سے دوکان میں موجود لاکھوں روپے کا سامان پوری طرح سے خاکستر ہوگیا۔

مقامی لوگ، محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی بارہمولہ کے اہلکار، دلنہ پولیس پوسٹ اور مقامی آرمی یونٹ کے اہلکار بچاو کاروائی کیلئے جائے واردات پر پہنچے۔ اگر چہ سب نے مل کر دکان میں موجود سامان کو بچانے کی کوشش کی لیکن آگ اس قدر بھیانک رُخ اختیار کرچکی تھی کہ دکان میں موجود سارا سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

دکان مالک محمد اشرف خان کے مطابق تقریباً 30 لاکھ روپے مالیت کاکاروباری سامان خاکستر ہوگیا۔ معلوم ہواکہ دکان مالک کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹے جاوید احمد خان نے سرکاری نوکری نہ ملنے کے بعد بنک سے 15 لاکھ روپے کا قرضہ لے کرکریانہ ہول سیل کا کاروبار شروع کیا تھا لیکن آگ کی اس بھیانک واردات نے اس نوجوان کی اُمیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ مذکورہ نوجوان نے ضلع انتظامیہ سے معاونت کی اپیل کی ہے۔اُدھرپولیس نے آگ کی اس واردات کی مناسبت سے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

ڈوڈہ میں کسان مزدور یونین کا اِجلاس منعقد

خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ میں بےروزگاری کے بڑھتے رجحان کی وجہ سے تعلیم یافتہ نوجوان روزگار نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہو رہے ہیں۔ ضلع ڈوڈہ کی حدود میں تعمیر ہونے والی قومی شاہراہ پر سُدھما دیو کھلنی ٹنل کا کام شروع ہو رہا ہے اور لوگ مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی مانگ کر رہے ہیں ۔ اس سلسلے میں یونین کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ اس عمل ڈوڈہ کے اندر ہی دو گروپوں کے مابین اَن بن شروع ہو گئی ہے اور ایک دوسرے پر نوجوانوں سے بطور رشوت رقومات لینے کے الزامات عائد کئے جا رہے ہیں ۔ کسان اینڈ مزدور یونین ملہوری ڈوڈہ نے کھلینی میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں علاقہ کے دور دراز گاؤں سے بےروزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں نے شرکت کی۔

یونین کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کھلینی میں ٹنل کی تعمیر ہونے جا رہی ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ اس تعمیری کام میں مقامی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ یہاں سینکڑوں کی تعداد میں گھر آباد ہو سکیں ۔ اُنہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بےروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے لئے جدو جہد کریں گے اس لئے وہ نوجوانوں کا اندراج کر رہے ہیں لیکن کچھ عناصر اُن پر رشوت ستانی کا بے بنیاد الزام عائد کر رہے ہیں لیکن وہ واضح کر دینا جاتا ہے ایسا بلکل بھی نہیں ہے ۔اُنہوں نے ضلع انتظامیہ ڈوڈہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُن کو نوجوانوں کے حق والی یونین کے قیام میں ساتھ دیا جائے اور اُن پر بے بنیاد الزام عائد کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جو عوام کو غلط راہ کی طرف دھکیل رہے ہیں ۔اور اگر وہ ایسا ثابت کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو وہ اس عمل میں کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago