ایودھیا میں وزیر اعظم نے کیا بھومی پوجن

ملک کے وزیر اعظم شری نریندر مودی نے ۵ اگست کو ایودھیا میں شری رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کیا۔کورونا کی وجہ سے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ ایودھیاکے ڈی ایم انوج جھا نے کہا کہ بھومی پوجن پروگرام میں صرف وہی لوگ جا سکیں گے جو ٹیسٹ میں کورونا انفکشن سے فری پائے جائیں گے۔ ڈی ایم مسٹر انوج جھا نے بتایا کہ یہاں آنے والے تمام لوگوں کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے۔
5اگست 2020کے تاریخی دن ملک کے وزیر اعظم نے ایودھیا میں بھومی پوجن کے بعد مندر کی بنیاد رکھی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب ایودھیا میں شری رام کا مندر بن رہا ہے۔ ملک کے زیادہ تر اہم ترین شخصیات کا کہنا ہے کہ ایودھیا میں ایک شاندار رام مندر کی تعمیر سے ملک کے اندر ایک نئی فضا قائم ہوگی۔ مراد آباد کی ممتاز شخصیت مظاہر خان کا کہنا ہے کہ رام مندر کی تعمیر سے ملک کے ہندو مسلمان سبھی خوش ہیں۔
ڈی ایم انوج جھا نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی وجہ سے بہت کم لوگوں کو اس پروگرام میں شرکت کا دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔ یہاں تک کہ پولس اور دیگر سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی لگاتے وقت اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ کرونا ٹیسٹ میں نیگیٹیو پائے گئے ہوں۔ کورونا ٹیسٹ کے بعد ہی سرکاری ملازمین کی ڈیوٹی ایودھیا میں لگائی گئی ہے۔ ایودھیا اور آس پاس کے علاقے میں کورونا گائیڈ لائنس کا سختی سے نفاذ عمل میں لایا گیا ہے۔ ہنومان گڑھی مندر کے سبھی پجاریوں کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا کیونکہ بھومی پوجن سے پہلے وزیر اعظم کا ہنومان مندر میں پوجا کرنے کا پروگرام طے تھا۔ کمشنر ڈاکٹر نیرج شکلا نے بتایا کہ رام جنم بھومی علاقے کے علاوہ بھی سبھی اہم مقامات پر سینی ٹائزیشن کا کام لگاتار چلتا رہا۔ اس علاقے میں داخل ہونے والے ہر شخص کو فیس ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا۔ سوشل ڈسٹنسنگ کا پورا پورا خیال رکھ کر ہی مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
سی ایم او ڈاکٹر گھنشیام سنگھ کے مطابق پروگرام میں شامل تمام لوگوں کی کورونا جانچ کرا لی گئی ہے۔ پجاری آچاریہ ستندر داس نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں برسوں سے اس دن کا انتظار تھا۔ وزیر اعظم کے آنے سے پروگرام کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ پوجا کے طور طریقوں کے بارے میں پجاری ستندر داس اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان پہلے ہی بات ہو چکی تھی۔ پوجا کی تھالی، آرتی، پرساد، پھول، اچھت، وغیرہ رکھ کر سامنے رکھ دیا جائے گا، یہ بات پہلے سے طے تھی۔ کیونکہ ملک بھر میں پھیلے کورونا کی بیماری نے ایودھیا کے اس پروگرام پر بھی اثر ڈالا۔ لیکن انتظامیہ کی سوجھ بوجھ سے پروگرام بڑی خوبصورتی سے اختتام کو پہنچا اور کورونا کی گائیڈ لائنس کا پورا پورا خیال بھی رکھا گیا۔
.

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago