بی جے پی کا انوکھا مظاہرہ، کمل ناتھ نے آئٹم گرل بن کر لگائے ٹھمکے، دگ وجے نےدی داد

بی جے پی کا انوکھا مظاہرہ، کمل ناتھ نے آئٹم گرل بن کر لگائے ٹھمکے، دگ وجے نےدی داد

اندور ،20 اکتوبر

مدھیہ پردیش کے سابق سی ایم اور کانگریس ریاستی صدر کمل ناتھ ریاست کی وزیر امرتی دیوی کےلیے غیر مہذب تبصرہ کرنے کے بعد بی جے پی کے نشانے پر آگئے ہیں۔ بروز پیر پوری ریاست میں بی جے پی نے مون برت رکھ کر کمل ناتھ کے خلاف اپنا احتجاج درج کرایا۔ وہیں بروز منگل اندور میں ایک الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں بی جے پی درج فہرست ذات مورچہ نےانوکھا مظاہرہ کیا، جس میں کمل ناتھ آئٹم سانگ پر ٹھمکے لگاتے ہوئے تو دگ وجےسنگھ داد دیتے ہوئے نظر آئے۔

دراصل بروز منگل بی جے پی درج فہرست ذات مورچہ اندور کے ذریعہ کلکٹر چوراہہ پر کمل ناتھ کے ڈمی شکل کو آئٹم گرل بنا کر آئٹم سانگ پر ڈانس کروا کر دگ وجے سنگھ کے ذریعہ داد دلوا کر احتجاج درج کیا۔ بی جے پی کارکن منی بدنام ہوئی اور تیری آنکھوں کا یہ کاجل جیسے آئٹم نمبر گا رہے ہیں، وہیں کانگریس کے دو سابق سی ایم کے ڈمی شکل اختیار کرکے ان گانوں پر ڈانس کر رہے ہیں۔ اس دوران مورچہ کارکنان نے کمل ناتھ اور ان کی طرز بیان کے خلاف جم کر نعرے بھی لگائے۔

بی جے پی درج فہرست ذات مورچہ کےشہر صدر نے بتایا کہ اس طرح سے احتجاج کرنا بی جے پی کا طرز عمل نہیں ہے، لیکن کتا کاٹے تو اسے کاٹ نہیں سکتے لیکن ڈنڈے سے تو پیٹا جاسکتا ہے۔ وہیں راجیش شروڈکر نے کہا کہ آپ کی نظر میں ریاست کی وزیر آئٹم ہے تو پھر پرینکا گاندھی اور سونیا گاندھی کیا ہیں ذرا یہ بھی بتائیے۔

غور طلب ہے کہ کمل ناتھ کے ذریعہ ڈبرا میں بغیر نام لیے امرتی دیوی کو آئٹم کہنے کے معاملے میں احجاجی مظاہرہ کا دور مسلسل جاری ہے۔ فی الحال ریاست میں آئٹم لفظ پر وبا مچا ہوا ہے اور بی جے پی پرزور طریقے سے سی ایم کمل ناتھ کے بیان کی مخالفت کر رہی ہے۔

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago