Categories: Uncategorized

انڈیاانٹرنیشنل سائنس فیسٹول ( آئی آئی ایس ایف ) 2020 کی نقاب کشائی

<p dir="RTL">سائنس وٹکنالوجی ، ارضیات سائنس اور صحت وخاندانی فلاح وبہبود کے مرکز ی وزیرڈاکٹرہرش وردھن نے آج لیہہ۔ لداخ کی ڈی آرڈی او تجربہ گاہ ، ڈیفنس انسٹی ٹیوٹ آف ہائی ایلٹی ٹیوڈریسرچ  (ڈی آئی ایچ اے آر) میں انڈیاانٹرنیشنل سائنس فیسٹول (آئی آئی ایس ایف )-2020کی نقاب کشائی کی صدارت کی ۔ اس پروگرام کا انعقاد ورچوئل کانفرنس کے طورپر کیاگیا۔</p>
<p dir="RTL">انڈیاانٹرنیشنل سائنس فیسٹول (آئی آئی ایس ایف )کاانعقاد ہرسال کیاجاتاہے تاکہ سائنس وتکنالوجی کو فروغ دیاجاسکے اور یہ دکھایاجاسکے کہ سائنس کی کس  طرح ایک مختصرمدت کے دوران ہندوستان کوترقی یافتہ ملک بننے کی جانب رہنمائی کرسکتی ہے ۔اس کا مقصد عوام کو سائنسی سرگرمیوں میں مشغول کرنا اور سائنس کی خوشی منانے کے لئے آمادہ کرنا  اوریہ دکھانا  ہے کہ کس طرح سائنس ، ٹکنالوجی ، انجینئرنگ اور ریاضی( ایس ٹی ای ایم ) ہماری زندگیوں کو بہتربنانے کے لئے حل فراہم کرتی ہے ۔</p>
<p dir="RTL">ڈاکٹرہرش وردھن نے آن لائن میڈیا کے ذریعہ اپنے خطاب میں سامعین کواس تہوارکومنانے کی اہمیت کے بارے میں بتایااورتمام وابستگان سے سائنس وٹکنالوجی کو ملک کے دوردراز علاقوں تک پہنچانے کے لئے کہا۔ انھوں نے آئی آئی ایس ایف کی چھٹی تقریب میں ‘‘ہندوستان کو خود کفیل بنانے اورعالمی فلاح وبہبود کے لئے تعاون کرنے ’’میں سائنس وٹکنالوجی کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا۔ انھوں نے لداخ خطے میں زرعی ومویشی ترقی کی بہتری کی سمت میں  تعاون کے لئے ڈی آئی ایچ اے آرکو مبارکباد دی ۔</p>
<p dir="RTL">لداخ کے لیفٹیننٹ گورنرجناب آرکے ماتھرنے اپنے خطاب میں آبادی کے سماجی واقتصادی معیارکوبہترکرنے کے ساتھ ساتھ ، طبعی رکاوٹوں کی چنوتیوں کے باوجود ملک کے ہرکونے میں پہنچنے کی اسکیم قدرتی صلاحیت میں سائنس وٹکنالوجی کے رول کے بارے میں بتایا۔ انھوں نے مزید کہاکہ یہ لداخ کے خطے کی زندگی کے لئے اہمیت کی حامل ہے جہاں پرانسانوں اورجانوروں کو زندہ رہنے کے لئے  سخت ماحولیات کی چنوتیوں کا سامنا کرنا پڑتاہے۔انھوں نے کہاکہ سائنس وٹکنالوجی نے لداخ میں عام لوگوں اورمقامی کسانوں  کی زندگی کوآرام دہ بنانے میں کافی مدد کی ہے ۔ اس علاقے میں ڈی آئی ایچ اے آرنے بے شمارخدمات انجام دی ہیں</p>.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago