ایلون مسک کا ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا عندیہ دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایلون مسک نے پیر کے روز میامی میں آل ان سمٹ میں بند کمرے کے اجلاس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئیکہا ہے کہ ٹوئٹر ڈیل کو 44 بلین ڈالر سے کم قیمت میں حاصل کرنے کے حوالے سے بات کرسکتے ہیں۔مسک نے کانفرنس میں کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹوئٹر پر جعلی اکاؤنٹس کا تناسب جتنا اْنہیں بتایا جارہا ہے اصل تناسب اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایلون مسک نے اپنے اس بیان سے ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے کا واضح عندیہ دے دیا ہے۔یاد رہے کہ ایلون مسک ٹوئٹر پر یہ الزام لگاتے ہوئیکہ اْنہیں ویب سائٹ پر جعلی اکاؤنٹس کی تعداد  کے بارے میں ممکنہ طور پر گمراہ کیا جارہا ہے، گزشتہ ہفتے کے آخر میں اس معاہدے کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان تو پہلے ہی کرچکے ہیں۔جبکہ اس حوالے سے قانونی ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر پر لگایا گیا الزام سچ ثابت ہوگیا تو وہ ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہوجائیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اس معاہدے کی ٹرمینیشن فیس1 بلین ڈالر  ہے۔ اس لیے قانونی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ٹوئٹر ڈیل سے دستبردار ہونے پر ایلون مسک کے خلاف ٹوئٹر کی جانب سے مقدمہ دائر کیا جائے گا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago