ریلوے نے بھاری مانگ کے پیش نظر 'دیولالی۔ مظفر پور کسان ریل' کی فریکوئنسی کو بڑھا کر ہفتے میں تین دن کرنے کا اعلان کیا ہے

ریلوے نے بھاری مانگ کے پیش نظر 'دیولالی۔ مظفر پور کسان ریل' کی فریکوئنسی کو بڑھا کر ہفتے میں تین دن کرنے کا اعلان کیا ہے
افتتاحی رن سے لے کر اب تک لوڈنگ میں تقریبا 4 گنا کا اضافہ ہوا ہے

سانگولا۔ منماڈ۔ دونڈ کے درمیان ' لنک کسان ریل' بھی ہفتے میں تین دن چلائی جائے گی

ریلوے نے بھاری مانگ کے پیش نظر دیولالی – مظفر پور ہفتے میں دو دن چلنے والی کسان ریل کی فریکوئنسی کو بڑھا کر 8 ستمبر 2020 سے ہفتے میں تین دن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وسطی ریلوے کے شعبہ تعلقات عامہ نے گذشتہ روز جاری ایک پریس بیان میں یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وسطی ریلوے سانگولا اور منماڈ کے درمیان لنک کسان ریل کی فریکوئنسی کو بھی ہفتے میں دو دن سے بڑھا کر ہفتے میں تین دن کر دے گی جسے منماڈ میں دیومالی۔ مظفرپور کسان ریل سے جوڑا جائے گا۔ اس بارے میں تفصیلات درج ذیل ہیں۔
اے۔ 00107/00108دیولالی۔ مظفرپور۔ دیولالی کسان ریل ( ہفتے میں تین روز)
ٹرین نمبر 00107 کسان ریل 8.9.2020سے25.9.2020تک ہر منگل، جمعرات اور ہفتہ کو دیولالی سے پہلے ہی کی طرح18.00بجے روانہ ہو گی اور تیسرے دن04.45بجے مظفرپور جنکشن پہنچے گی۔
ٹرین نمبر 00108 کسان ریل10.09.2020سے27.9.2020تک ہر جمعرات، ہفتہ اور پیر کو مظفرپور جنکشن سے08.00بجے روانہ ہو گی اور اگلے دن13.00بجے منماڈ پہنچے گی۔
ٹھہراو (ہالٹ): ناسک روڈ (صرف 00107 کے لئے) ، منماڈ ، جلگاؤں (صرف 00107 کے لئے) ، بھوساول ، برہان پور ، کھنڈوا ، ہردا ، اٹارسی ، پپریا (صرف 00107 کے لئے) ، گاڈروارہ (صرف 00107 کے لئے) ، نرسنگھ پور (صرف 00107 کے لئے) ، جبل پور ، کٹنی ، ستنا ، مانک پور ، پریاگ راج چھوکی ، پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن ، بکسر اور دانا پور۔
کمپوزیشن: اس ٹرین میں دیولالی سے 5 پارسل وین ہوں گی۔

بی۔ 00109/00110سانگولا۔ منماڈ۔ دونڈ ( ہفتے میں تین بار) لنک کسان ریل
ٹرین نمبر 00109 لنک کسان ریل ہر منگل ، جمعرات اور ہفتہ کو 8.9.2020 سے 25.9.2020 تک سانگولا سے 08۔00 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن 18.30 بجے منماڈ پہنچے گی۔
ٹرین نمبر 00110 لنک کسان ریل ہر جمعہ ، اتوار اور منگل کو 11.09.2020 سے 28.09.2020 تک منماڈ سے 14.00 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن 18.15 بجے دونڈ پہنچے گی۔
ٹھہراو: 00109 کے لئے۔ پنڈھر پور ، کردوواڑی ، ڈونڈ ، بیلونڈی ، احمد نگر ، بیلا پور ، کوپرگاؤں ، 00110 کے لئے – احمد نگر۔
افتتاحی روز (7.8.2020) کسان ریل پر لوڈنگ90.92کی ہوئی تھی جو 14.8.2020 کو 99.91 ٹن اور 21 اگست 2020 کو 235.44 ٹن رہی۔
فریکوئنسی کو 25.8.2020 سے بڑھا کر ہفتے میں دو دن کر دیا گیا جب لوڈنگ 273.74 ٹن تھی جو 28.8.2020 کو 277.64 ٹن اور 1.9.2020 کو 354.29 ٹن رہی۔ اب فریکوئنسی میں اضافے کے ساتھ لوڈنگ میں بھی اضافے کا رجحان رہنا متوقع ہے۔یہ تمام خبریں پریس انفورمیشن بیورو نے فراہم کی ہیں .

.

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago