جموں و کشمیر: جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ہوامیں اڑتی شئی پر فائرنگ کردی

جموں و کشمیر: جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف نے ہوامیں اڑتی شئی پر فائرنگ کردی

جموں، 23 اگست

جموں ضلع کے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر پیر کی صبح بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے فضا میں اڑنے والی کسی چیز پر گولیاں چلائیں۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے پیر کی صبح قریب ساڑھے پانچ بجے ارینہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر فضا میں چمکتی ہوئی سرخ و زرد روشنی دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ بی ایس اہلکاروں نے اس روشنی کی طرف گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ پاکستان کی طرف واپس چلی گئی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا۔

بتا دیں کہ جموں ایئر سٹیشن پر 27 جون کو ہوئے ڈرون حملے کے بعد علاقے میں ڈرونز کی سرگرمیوں میں اضافہ درج ہو رہا ہے اور لگ بھگ آئے روز مشتبہ ڈرونز کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔یونین ٹریٹری میں ڈرونز کے بڑھتے ہوئے ان خطرات کے پیش نظر حکومت نے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر 'اینٹی ڈرون' سسٹم نصب کرنے کا کام شروع کیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago