جموں وکشمیر: بڈگام۔بارہمولہ ٹرین سروس بحال

سری نگر،25 اگست

وادی کشمیر میں جہاں بدھ کو بڈگام – بارہمولہ ریل سروس ایک روز بعد بحال ہوئی وہیں وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔

ریلوے ذرائع نے بتایا کہ بڈگام- بارہمولہ ٹریک پر بدھ کو ایک روز بعد ٹرین سروس بحال ہوئی۔

بتادیں کہ اس ٹرین سروس کو منگل کے روز اس وقت احتیاطی طور پر معطل کر دیا گیا تھا جب شمالی کشمیر کے سوپور میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی شروع ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق اس تصادم آرائی کے دوران تین جنگجو ہلاک ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ بڈگام- بارہمولہ ٹریک پر بدھ کی صبح ٹرین سروس بحال ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس تصادم آرائی کی وجہ سے جنوبی کشمیر سے جموں کے بانہال جانے والی ٹرین سروس متاثر نہیں ہوئی تھی وہ حسب معمول چل رہی تھی۔

دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ بدھ کے روز مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔

تاہم وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری ہے۔

ایک ٹریفک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا کہ مرمتی کام کے پیش نظر بدھ کے روز قومی شاہراہ پر کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر جمعرات کی صبح ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کیا جائے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago