جموں و کشمیر : سری نگر میں سیکورٹی فورسیز نے لشکر کے کمانڈر سمیت دو دہشت گرد کو ہلاک کیا

سری نگر: پیر کو جموں و کشمیر کے سری نگر میں پولیس کو بڑی کامیابی ملی ۔ پولیس نے شہر میں داخل ہوئے دو دہشت گردوں کو انکاونٹر میں مار گرایا ۔ کشمیر کے آئی جی پی وجے کمار نے بتایا کہ سری سنگر میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسیز کے درمیان انکاونٹر میں جموں و کشمیر پولیس کو بڑی کامیابی ملی ، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے ۔ دونوں ہی ٹی آر ایف کے سینئر کمانڈر تھے جو کہ دہشست گرد تنظیم لشکر طیبہ کی ایک اہم ساتھی تنظیم ہے ۔

انکاونٹر میں مارے گئے دونوں دہشت گردوں کے نام عباس شیخ اور ثاقب منظور بتائے جارہے ہیں ۔ عباس شیخ اپنے آپ کو ٹی آر ایف کا سرغنہ مانتا تھا ۔ پولیس کو علاقہ میں کچھ دہشت گردوں کے داخل ہونے کے ان پٹ ملے تھے ۔ اس کے بعد کشمیر پولیس نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے تلاشی مہم چلائی ۔ جانچ کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان گولی باری شروع ہوگئی اور دونوں دہشت گرد مارے گئے ۔ دونوں ہی دہشت گردوں کا نام کچھ دن پہلے ہی جموں و کشمیر پولیس نے موسٹ وانٹیڈ کی فہرست میں شامل کیا تھا ۔

پہلے حزب المجاہدین میں تھا عباس

مارا گیا عباس شیخ کولگام کے رام پور گاوں کا رہنے والا تھا اور وہ جنوبی کشمیر ضلع کے ٹی آر ایف کا کمانڈر تھا ۔ بتایا جارہا ہے کہ عباس شیخ موجودہ وقت میں وادی میں موجود دہشت گردوں میں سب سے عمردراز تھا ۔ ٹی آر ایف سے پہلے وہ حزب المجاہدین میں تھا ۔

دونوں ہی دہشت گرد گزشتہ کافی وقت سے وادی میں معصوم اور بے قصور لوگوں کی جان لے رہے تھے ۔ اس سے پہلے وہ کئی مرتبہ سیکورٹی فورسیز کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب رہے ۔

آئی جی پی وجے کمار نے کہا کہ میں وادی کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچو کو دہشت گردی کی صف میں شامل نہ ہونے دیں اور جو لوگ دہشت گردی کا راستہ چھوڑ واپس آئیں گے ، ہم ان کا خیرمقدم کریں گے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago