ملک کے باشندے عدم تغذیہ سے آزاد ہندوستان کا عزم کریں: شاہ

ملک کے باشندے عدم تغذیہ سے آزاد ہندوستان کا عزم کریں: شاہ
ملک کے باشندے عدم تغذیہ سے آزاد ہندوستان کا عزم کریں: شاہ
نئی دہلی، 07 ستمبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے باشندوں سے عدم تغذیہ سے آزاد ہندوستان بنانے کا عزم کرنے اور اس سمت میں کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
تیسرے قومی تغذیہ کے مہینے کے موقع پر مسٹر شاہ نے اپنا پیغام ٹویٹ کرتے ہوئےکہا،’بچوں، حاملہ خواتین، اور دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے حسب ضرورت تغذیہ ہمیشہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کی اعلیٰ ترجیح رہی ہے۔ 2018 میں شروع کی گئی تغذیہ مہم ملک سے عدم تغذیہ کو مضبوطی سے ختم کرنے میں ایک بے مثال کردار ادا کر رہی ہے‘۔
ایک دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا،’تغذیہ ماہ 2020 کے دوران مودی حکومت پورے ملک میں عدم تغذیہ کے شکار بچوں کے مکمل تغذیہ کے لیے زبردست مہم چلائے گی۔ آئیے! ہم سب مل کر اس پروگرام کو مزید مضبوط بنانے میں تعاون کرکے ہندوستان کو عدم تغذیہ سے آزاد بنانے کا حلف لیں‘۔
رواں ماہ تیسرا تغذیہ ماہ منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد نوجوان، بچوں اور خواتین میں عدم تغذیہ دور کرنے کے لیے عوامی حصہ داری کو فروغ دینے کے ساتھ ہی سبھی کے لیے بہتر صحت اور تغذیہ۔اناج یقینی بنانا ہے
ہوم منسٹر امیت شاہ نے جو کچھ کہا ہے اس کے پس پست یہ سوچ ہے کہ ملک کا مستقبل روشن ہونا چاہیے. کمزور نوجوان اور کمزور بچے ایک کمزور ملک کا نرمان کرتے ہیں. جبکہ مضبوط بچچے اور مضبوط نوجوان ہی کسی ملک کو نوجوان بناتے ہیں. اگر ہم ایک مضبوط ملک چاہتے ہیں تو ہمارا فرض ہے کوہ ہم اپنے بچوں کو اچّھی خوراک دیں. اسی بات کی طرف ہمارے وزیر داخلہ شری امیت شاہ نے اشارہ کیا ہے. یہ بچے ہی ہمارے ملک کا مستقبل ہیں . ان بچوں کو بھوک سے مرنے کے لیے نہیں چھوڑا جا سکتا ہے. اس کام میں سبھی ریاستی سرکاروں کو بھی آگے بڑھنے کی ہے آنا چاہیے. کچھ غیر سرکاری ادارے بھی سامنے این تو ان بچوں کا مستقبل سنوارا جا سکتا ہے.
ہمارے ملک میں صدیوں سے یہ پرابلم ہے. بچوں کو اپنی صحت کے لئے اچھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے. بچوں کو اسلئے زیادہ اچھی غذا چاہیے کی انکی عمربڑھنے کی عمر ہے. انکی عمر پڑھنے اور کھیلنے کی عمر ہوتی ہے. اس عمر مے زیادہ اچّھی غذا کی ضرورت ہوتی ہے تاکی جسم مضبوط ہو سکے. لیکن سب سے بدی دقّت غریبی کی ہے . غریبی کی وجہ سے بچوں کو اچھی غذا نہیں مل پاتی ہے. اسی لئے سرکاریں سامنے آتی ہیں اور سرکار چاہتی ہے کہ ہمارے ملک کے بچے اچھی غذا کھا سکیں تاکی انکی صحت اچّھی ہو اور انکی صحت کے ساتھ ساتھ ملک کا صحت بھی اچہ ہو.

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago