پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے محبوبہ مفتی کا ہائی کورٹ سے رجوع

پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے محبوبہ مفتی کا ہائی کورٹ سے رجوع

کہا پولیس کی تصدیقی رپورٹ پاسپورٹ آفس کو ارسال نہیں کی گئی

سابق وزیراعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیےہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ میں مبینہ طور پر پولیس کی تصدیقی رپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے پاسپورٹ میں رکاوٹ حائل ہورہی تھی جس کے بعد انہوں نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ سے اس سلسلے میں رجوع کیا ہے۔نمائندے کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے عدالت کے سامنے اپنی درخواست میں کہا کہ ان کے پاسپورٹ کی میعاد31 مئی2019 تک تھی۔

انہوں نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال 11 دسمبر کو علاقائی پاسپورٹ آفیسر کے سامنے پاسپورٹ کے اجراء کیلئے درخواست دی تھی۔محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ ریکارڈس سے ظاہر ہوتا ہے کہ میعاد گزرنے کے باوجود پولیس کی تصدیقی رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سی آئی ڈی کے آفس سے نامعلوم وجوہات کی بناء پر پاسپورٹ آفس کو ارسال نہیں کی گئی ہے، جو مرکزی وزارت خارجہ کے جاری کردہ رہنما خطوط کے برعکس ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق پاسپورٹ تقریباً 30 دنوں کے اندر بھیج دیا جانا چاہئے۔ ایک مہینے سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد یہ دیکھتے ہوئے کہ پاسپورٹ نہیں روانہ کیا گیا ہے اور پاسپورٹ پولیس کی تصدیقی رپورٹ کے سلسلے میں ابھی زیر التوا ہے۔ انہوں نے اس بارے میں پاسپورٹ آفیسر سے رجوع کر کے ان کو مطلع کیا کہ ایک مہینے سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود ان کی طرف سے طلب کردہ رپورٹ انہیں پیش نہیں کی گئی ہے جب کہ مرکزی وزارت خارجہ کے سیکریٹری کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق پولیس کی جانب سے تصدیقی رپورٹ کو21 دن کی مدت میں مکمل کرنا ضروری ہے۔

محبوبہ مفتی نے اب ہائی کورٹ سے اس بارے میں رجوع کیا ہے اور کورٹ سے اس سلسلے میں ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے جس میں انہوں نے انہیں پاسپورٹ اجرا کرنے اور انہیں بیرون ممالک سفر کرنے کی اجازت کے حوالے سے ہدایات طلب کئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago