عیدالاضحی پر جانوروں کی قربانی پرکوئی پابندی عائد نہیں:انتظامیہ کی جانب سے وضاحت جاری

سری نگر،17،جولائی (انڈیا نیرٹیو)

عید الاضحیٰ کے موقع پر کشمیر میں بڑے جانور کی قربانی پر پابندی عائد کئے جانے کی خبریں ملنے کے بعد کشمیری عوام میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔متعدد افراد نے اس پر اعتراض درج کریا تھا۔لوگوں میں ایک طرح سے ناراضگی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے   جمعہ کے روز یہ واضح کیاکہ عیدالاضحی کے موقع پر جانوروں کوذبح یاقربان کرنے پرکوئی پابندی عائد نہیں کی گئی ہے۔

نمائندے کے مطابق محکمہ انیمل و شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر پلاننگ جی ایل شرما کی جانب سے جاری کردہ خط یامکتوب کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ خط کے متن اورمفہوم کوغلط سمجھا گیاہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ یہ ایک خط ہے،آرڈریاکوئی حکمنامہ نہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ جموں وکشمیرمیں عیدالاضحی کے موقع پرجانوروں کوذبح یاقربان کرنے پرکوئی پابندی عائدنہیں کی گئی ہے۔

ڈائریکٹر موصوف کاایک میڈیا دارے کیساتھ بات کرتے ہوئے کہناتھاکہ خط میں انفورسمنٹ ایجنسیوں سے صر ف یہ کہاگیا ہے کہ وہ اینمل ویلفیئربورڈکے قوانین کوعمل میں لائیں کیونکہ عیدجیسے مواقعوں پر بڑے پیمانے پرجانوروں کوذبح کیا جاتا ہے،اورہم اس ظلم کوروکناچاہتے ہیں۔انہوں نے پھرکہاکہ یہ خط ہے کوئی آرڈرنہیں،اوراسکی رؤسے جموں وکشمیرمیں جانوروں کوذبح کرنے یاجانوروں کی قربانی دینے پرکوئی پابندی عائدنہیں کی گئی ہے۔

محکمہ انیمل و شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر پلاننگ جی ایل شرمانے کہاکہ حکام کوخط ارسال کرناایک معمول کاکام ہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ ہم اس بات کویقینی بنانا چاہتے ہیں کہ جانوروں کوایک جگہ سے دوسری جگہ جائز طریقے پرلیجایاجائے۔جی ایل شرماکامزیدکہناتھاکہ اس خط کامقصداس بات کویقینی بناناہے کہ ذبح کیلئے جانوروں کوایک جگہ سے دوسری جگہ محفوظ طریقے سے پہنچایاجائے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے مشاہدے میں آیاہے کہ جس گاڑی میں 100بھیڑوں،بکریوں وغیرہ کوایک ساتھ لادنے کی گنجائش ہوتی ہے،اْس میں 200ایسے جانوروں کوبھردیاجاتا ہے،اوراس دم گھٹنے کی وجہ سے بعض جانورراستے میں مرجاتے ہیں،جوکہ ظلم ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے قوانین موجودہیں،جو حاملہ،بیمار یاپیاسے جانوروں کوذبح کرنے سے روکتے ہیں اورایسے قوانین پرعمل درآمدہوگا۔ایک سوال کے جواب میں محکمہ انیمل و شیپ ہسبنڈری اینڈ فشریز کے ڈائریکٹر پلاننگ جی ایل شرمانے یہ بھی کہاکہ جانوروں کوسڑکوں اورعوامی مقامات پرذبح نہیں کیا جاناچاہئے بلکہ کسی صاف جگہ ان کوذبح کیا جانا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے،جس میں مذہبی مقاصد کیلئے جانوروں کوذبح کرنے پرپابندی عائد ہو۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago