ڈوڈہ سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق

ڈوڈہ ،23مارچ(انڈیا نیرٹیو)

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں منگل کی صبح ایک ماروتی کار کو پیش آئے حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سڑک کا یہ حادثہ بٹوت کشتواڑ قومی شاہراہ پر واقع پُل ڈوڈہ کے مقام پر پٹرول پمپ کے نزدیک پیش آیا جب ایک ماروتی وین زیر نمبرPB35L-3419 بھالہ سے ڈوڈہ کی طرف جا رہی تھی ۔جونہی گاڑی پُل ڈوڈہ کے پاس میں پٹرول پمپ کے نزدیک پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر پانچ سو فِٹ سڑک سے نیچے جاگری جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ کے وقت گاڑی میں ایک ہی شخص سوار تھا ۔

حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں کے علاوہ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کی ۔اس عمل میں ڈوڈہ کی رضاکار تنظیم، ابابیل، نے اپنی نجی ایمبولنس کے ذریعے خون میں لت پت شخص کو میڈیکل کالج ڈوڈہ پہنچایا ۔حادثہ میں جاں بحق شخص کی شناخت امجد حسین ولد شوکت حسین قاضی عمر 35 برس سکنہ بھالہ ضلع ڈوڈہ کے طور ہوئی ہے ۔جس جموں و کشمیر پولیس میں سپاہی تھا ۔اسپتال سے قانونی لوازمات مکمل کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ۔

ڈوڈہ میں آتشزدگی سے سرکاری عمارت خاکستر

ضلع صدر مقام ڈوڈہ میں گزشتہ شب احاطہ تحصیل دفتر میں قائم ڈسٹرکٹ سٹیسٹک اینڈ ایوالویشن کی عمارت میں اچانک آگ کی ہولناک وادارت میں عمارت کی چھت و دیگر ساز و سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔آگ کی یہ واردات گزشتہ شب گیارہ بجے کے قریب رونما ہوئی ۔اور بارش کے باوجود آگ نے مختصر وقت کے اندر پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔

جب تک آگ بجھانے کی گاڑیاں موقع واردات پر پہنچتی تب تک آگ عمارت میں لگی لکڑی کی وجہ سے تیزی کے ساتھ پھیل چُکی تھی جس کو قابو کرنے میں فائر عملہ کو کافی مشقت کرنی پڑی۔موقع پر ڈی. سی ڈوڈہ وکاس شرما نے آگ کی وادارت کا معائینہ کیا اور اُن کی نگرانی میں آگ بجھانے کی کاروائی عمل میں لائی گئی ۔

ڈی.سی ڈوڈہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے چوں کہ ضلع میں دو دِن سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اُسی وجہ سے کہیں خرابی آئی ہو گئی ۔مزید بتایا کہ آگ کی وادارت تحصیل دفتر کے بلکل ساتھ میں قائم ڈسٹرکٹ سٹیسٹک اینڈ ایوالویشن دفتر میں رونما ہوئی ہے ۔اور آگ پر ابھی مکمل طور قابو کر لیا گیا ہے ۔ دفتر میں رکھے گئے سامان کے نقصان کا بعد میں جائزہ لیا جائے گا ۔لیکن اس آگ سے تحصیل دفتر میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔تمام ریکارڈ محفوظ ہے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago