پے ٹی ایم کو دوسری سہ ماہی میں 473 کروڑ روپے کا نقصان ، کیا پے ٹی ایم پر منحصر رہنا عقل مندی ہے؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آن لائن ادائیگی کی خدمت فراہم کرنے والا پے ٹی ایم کی بنیادی کمپنی ون-97کمیونیکشنس نے دوسری سہ ماہی (جولائی- ستمبر) کے نتیجے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کو 30 ستمبر 2021 کواختتام ہونے والی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی نقصان بڑھ کر 473 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ کمپنی کو ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں 436.7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ کمپنی نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی معلومات میں کہا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی کل آمدنی 49.6 فیصد بڑھ کر 1,086.4 کروڑ روپے ہوگئی، جو کہ مالی سال 2020-21 کی اسی سہ ماہی میں 663.9 کروڑ روپے تھی۔ یعنی کمپنی کی آمدنی بڑھی، لیکن منافع نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ فن ٹیک فرم پے ٹی ایم نے بتایا کہ غیر یوپی آئی ادائیگی محض(جی ایم وی) میں 52 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واضح رہے کہ اسی مہینے شیئر بازار میں لسٹ ہوئی ون-97کمیونیکیشن کے شیئر وں میں جم کر گراوٹ درج کی گئی ہے۔2150روپے کے ایشو پرائیس کے مقابلے میں پہلے ہی دن اس کا شیئر27فیصدی کم ہوکر 1564روپے پر بند ہوا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد کمپنی کے شیئر وں نے تھوڑا دم دکھایا اور بی ایس ای پر کمپنی کا شیئر0.86فیصدی کی گراوٹ کے ساتھ1781.15روپے پر بند ہوا، جبکہ این ایس ای  پر 0.90فیصدی کم ہوکر1782.60روپے پر بند ہوا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago