کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری

کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری

18پریل تک موسم ناساز رہنے کی پیش گوئی: محکمہ موسمیات

سری نگر،15اپریل( انڈیا نیرٹیو)

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گزشتہ شام سے ہی میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ رک رک کر جاری ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں موجودہ موسمی صورت حال 18اپریل تک جوں کی توں رہنے کا امکان ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 18 اپریل تک میدانی علاقوں میں بارشیں جب کہ بالائی علاقوں میں برف باری ہوسکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی میں بارشوں کے ساتھ ساتھ آسمانی بجلی چمکنے اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے ۔

متعلقہ محکمے نے آسمانی بجلی چمکنے کے پیش نظر لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے اور لوہے کے کھمبوں کے ساتھ نہ بیٹھنے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔ادھر وادی میں جمعرات کو دن بھر بارشوں کا سلسلہ رک رک کر جاری رہا ہے جس کے باعث سردی میں قدرے اضافہ ہونے سے لوگوں کو گرم لباس میں ملبوس دیکھا گیا۔ٹھنڈ سے بچنے کے لیے جہاں دیہات میں لوگوں کو روایتی لباس ’پھیرن‘ میں ملبوس اور کانگڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا وہیں دفاتر، دکانوں اور دیگر کام کی جگہوں پر گرمی کے الیکٹرک آلات جیسے ہیٹروں کو بھی دوبارہ استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

بارشوں کے باعث وادی کے اطراف و اکناف کی سڑکیں ایک بار پھر زیر آب آئی ہیں جس نے راہگیروں کا چلنا پھرنا مشکل کر دیا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ معمولی بوندا باندی سے سڑکیں پانی اور کیچڑ سے بھر جاتی ہیں جن پر چلنا پھرنا مشکل ہی نہیں بلکہ خطرناک بھی بن جاتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago