ریلائنس جیو پھر سے نمبر ون پر، 4 جیڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 2 ایم بی پی ایس کااچھال

23.1ایم بی پی ایس کی اوسط 4 جیڈاؤن لوڈ سپیڈ کے ساتھ جیو کی بادشاہت قائم

جیو واحد کمپنی ہے جس کی اوسط 4  جی اپ لوڈ کی رفتار بڑھی ہے

4جی اوسط اپ لوڈ سپیڈ میں وی آئی انڈیا پہلے نمبر پر ، ٹرائی نے اپریل ماہ کے اعداد و شمار جاری کئے

ڈاؤن لوڈ اور اپ لوڈ دونوں میں ایئر ٹیل  تیسرے نمبر پر

نئی دہلی، 13 مئی،2022

ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے 4  جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں 2 ایم بی پی ایس کی زبردست چھلانگ کے ساتھ اپنا نمبر ایک مقام برقرار رکھا ہے۔ اپریل کے مہینے کے لیے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(TRAI) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق،  جیو کی اوسط 4 جی  ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 23.1 کایم بی پی ایس کی ماپی گئی تھی۔ مارچ کے مہینے میں جیو کی اوسط 4  جیڈاؤن لوڈ کی رفتار 21.1 ایم بی پی ایس  کی تھی۔ جیو اپنے آغاز سے ہی ٹرائی کے ڈاؤن لوڈ اسپیڈ ٹیسٹ میں پہلے نمبر پر رہا ہے۔

ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیلی کام کمپنی وی آئی ( ووڈافون۔ آئیڈیا) کی 4  جی ڈاؤن لوڈ کی رفتار میں مسلسل دوسرے مہینے کمی آئی ہے۔ یہ فروری میں ڈاؤن لوڈ کی رفتار 18.4 ایم بی پی ایس سے گھٹ کر اپریل میں 17.7 ایم بی پی ایس رہ گئی۔  وی آئی  کے ساتھ، سرکاری بی ایس  این ایل  کی رفتار گھٹ کر 5.9  پایم بی پی ایس کر آ گئی ہے۔ مارچ میں، ایئرٹیل کی ڈاؤن لوڈ کی رفتار 1.3 ایم بی پی ایس سے 13.7 ایم بی پی ایس تک پہنچ گئی۔ اگرچہ اپریل میں اس کی رفتار 14.1 ایم بی پی ایس تک بڑھ گئی ہے، لیکن یہ فروری میں اپنی 15 ایم بی پی ایس رفتار سے اب بھی بہت پیچھے ہے۔

ہر بار کی طرح مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس جیو  نے اوسط 4  جیڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے معاملے میں ایئر ٹیل اور ووڈا فون۔ آئیڈیا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اپریل کے مہینے میں، جیو کی 4G ڈاؤن لوڈ کی رفتار  ایئر ٹیل  سے 9.0 ایم بی پی ایس زیادہ اور ووڈا انڈیا سے 5.4ایم بی پی ایس ک زیادہ تھی۔ ریلائنس جیو نے پچھلے کئی سالوں سے مسلسل 4G ڈاؤن لوڈ کی اوسط رفتار میں پہلے نمبر پر ہے۔وی آئی انڈیا  دوسری پوزیشن پر برقرار ہے اور  بھارتی ایئرٹیل  کو تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔

8.2 ایم بی پی ایس کے ساتھ  وی آئی انڈیا اوسط 4  جی اپ لوڈ کی رفتار کے ساتھ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ ریلائنس جیو نے 7.6 ایم بی پی ایس کی اپ لوڈ اسپیڈ کے ساتھ دوسرا نمبر حاصل کیا۔  ریلائنس جیو  واحد کمپنی تھی جس کی اپ لوڈ کی رفتار میں اضافہ دیکھا گیا۔ جہاں پچھلے مہینے کے مقابلے  وی آئی انڈیا اور ایئر ٹیل کی اپ لوڈ اسپیڈ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ساتھ ہی، بی ایس ایل این  کی اپ لوڈ کی رفتار 5 ایم بی پی ایس پر آ گئی ہے۔  بھارتی ایئر ٹیل  بھی ڈاؤن لوڈ کی طرح اوسط 4 جی  اپ لوڈ کی رفتار میں تیسرے نمبر پر ہے۔ کمپنی نے اپریل کے مہینے میں اپ لوڈ کی اوسط رفتار 6.1 ایم بی پی ایس در ج کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago