اردو زبان میں سائنسی مواد کی فراہمی وقت کی اہم ترین ضرورت:ڈاکٹر عقیل احمد

قومی اردو کونسل کے نیچرل سائنس پینل کی آن لائن میٹنگ

آج قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے نیچرل سائنس پینل کی آن لائن میٹنگ کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈاکٹرماجد احمد تالی کوٹی نے کی۔ میٹنگ کے آغاز میں کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے تمام شرکا کا استقبال کیا۔ افتتاحی خطاب میں انھوں نے کہا کہ کورونا اور لاک ڈاو¿ن کے دوران بھی کونسل نے اپنی تمام سرگرمیاں جاری رکھی ہیں، اس کے علاوہ آن لائن پروگراموں اور میٹنگز کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ کونسل کا مقصد اردو زبان و ادب کے فروغ کے علاوہ دیگر اہم موضوعات پر اردو زبان میں کتابیں شائع کرنا اور طلبہ و طالبات کو ضروری مواد فراہم کرنا بھی ہے۔ نیچرل سائنس پینل بھی اسی لیے تشکیل دیا گیا ہے تاکہ سائنسی موضوعات پر ضروری اور اہم کتابیں شائع کی جائیں اور طلبا کی تعلیمی ضرورتیں پوری کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل اس سلسلے میں ماہرین کے مشوروں اور تجاویز کا خیر مقدم کرتی ہے اور طلبا و طالبات کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے۔ آج کی میٹنگ کے دوران گزشتہ میٹنگ کی تجاویز کو اتفاق رائے سے منظور کیاگیا۔ اس کے علاوہ نیچرل سائنس کے مختلف پہلووں پر کونسل کے زیر اہتمام جاری اشاعتی پروجیکٹس پرغوروخوض کیاگیا اور مختلف سائنسی کتابوں کی تیاری و اشاعت کو منظوری دی گئی۔ اس موقعے پر NEETاور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے اردو زبان میں مواد کی تیاری پر خاص زور دیا گیا۔ ساتھ ہی پہلے سے زیر غور سائنسی اصطلاحات پر مشتمل ڈکشنری کے پروجیکٹ پر جلد از جلد کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس سلسلے میں کونسل کی جانب سے جلد ہی ایک اشتہار شائع کروایا جائے گا اور ماہرین کی خدمات حاصل کرکے اس ڈکشنری کی تالیف و اشاعت کو یقینی بنایا جائے گا۔
میٹنگ میں پروفیسر رئیس الدین،ڈاکٹر عزیر عزیز،ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر رضا رفیق الحق کے علاوہ کونسل کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرڈاکٹر فیروز عالم، ریسرچ اسسٹنٹ ذیشان فاطمہ اور محمد افضل خان نے شرکت کی۔.

inadminur

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago