کشمیرمیں موسم گرما اپنے شباب پر، گرمی کی تپش میں اضاف

کشمیرمیں موسم گرما  اپنے شباب پر، گرمی کی تپش میں اضافہ، رواں سال کا گرم ترین دن

سری نگرسمیت پورے کشمیرمیں میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 34 سیلسیس سے زیادہ اوردیگر کئی اضلاع میں دن کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ رات درجہ حرارت 18 سیلسیس کے آس پاس تھا۔

خیال رہے سوموارکے روز گرمائی دارالحکومت سری نگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت32.4  ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیاتھا اوریہ رواں موسم گرمامیں دن کا سب سے زیادہ درجہ حرارت تھا۔ اس دوران محکمہ موسمیات نے کشمیرمیں سخت گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں 11 سے 14 جون تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

سرمائی راجدھانی جموں میں شدید گرمی کے چلتے گرمائی راجدھانی سری نگرمیں بھی اب گرمی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ کشمیر وادی میں گزشتہ 3 دنوں سے سخت گرمی پڑ رہی ہے جس سے راحت حاصل کرنے کے لیے لوگ بالخصوص بچے باربار نہانے کے ساتھ ساتھ گھروں اوردفتروں میں پنکھوں اور دیگر الیکٹرانک آلات کا استعمال کر رہے ہیں۔

منگل کے روز سری نگرسمیت وادی کے بیشتر اضلاع میں دوپہر کے وقت درجہ حرارت 34 سیلسیس سے زیادہ تھا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمائی دارالحکومت سری نگر میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرار ت 34.3 ڈگری سیلسیس اوربڈگام میں 33.3 سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے مشہورسیاحتی مقام گلمرگ میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں سوموارکے روز دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری سیلسیس جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 9.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں سوموارکے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.8 ڈگری سیلسیس جب کہ کم سے کم درجہ حرارت15.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

دستیاب اعدادوشمار کے مطابق اننت ناگ میں دن کادرجہ حرارت 33.4، کوکرناگ میں 32، کھڈونی کولگام مں 34.4، شوپیان میں 30.3، پلوامہ میں 33.3 اور کولگام میں 31.5 سیلسیس درج کیاگیا۔ اس دوران سر ی نگرمیں قائم محکمہ موسمیات کے علاقائی دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ وادی میں 10 جون تک موسم خشک رہے گا تاہم 11 جون سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس دوران وادی میں 14جون تک بارش ہونے کا امکان ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago