فلمی اداکار اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا پازیٹو

اپنے زمانے کے مقبول فلم ادکار دھرمندر کے بیٹے سنی کورونا کی زد میں آ گئے ہیں. واضح رہے کہ دھرمندر کی بیوی ہما مالنی بھی متھرا سے ممبر پارلیمنٹ ہیں. جبکہ سنی دیول پنجاب سے لوک سبھا کے ممبر ہیں. اس سے پہلے مشہور فلم اسٹار امیتابھ بچن بھی کورونا کی زد میں آ گئے تھے. ابھی سنی پاجی جب کووڈ کا شکار ہوئے تو فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دیکھی جا رہی ہے.

Sunny Deol tests positive

کلو ، 2 دسمبر. فلمی اداکار اور لوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کورونا متاثرہ پائے گئے ہیں۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے پروٹوکول کے مطابق کوویڈ ٹیسٹ کروانے کے دوران سنی دیول کی کرونا مثبت رپورٹ اس وقت سامنے آئی. جب اسے 02 دسمبر کو ممبئی واپس جانا تھا۔

معلومات کے مطابق ، سنی دیول کی کوروناٹیسٹ کیلئے نیروچوک میڈیکل کالج کو نمونہ بھیجا تھا . جس کی اطلاع شام کو منالی پہنچی۔ نیروچوک میڈیکل کالج کے ڈاکٹر دیویندر کے مطابق.  یہ نمونہ 63 سالہ اجے سنگھ دیوول (سنی دیول) کے نام آیا ، جس کی رپورٹ مثبت ہے۔

سنی دیول نے ٹویٹر پر یہ معلومات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل صحت مند ہیں۔ سنی نے ان لوگوں سے اپیل کی ہے جو ان کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔

کلوو منالی کے ساتھ سنی دیول کا گہرا تعلق ہے۔ وہ فارغ وقت میں کلو، منالی آتے رہتے ہیں ۔

الی ووڈ اداکاراور گورداس پورحلقہ سے رکن پارلیمنٹ سنی دیول کے کورونا سے متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں مسٹر دیول نے خود سوشل میڈیا پر اس بات کی اطلاع دی انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ ’سیلف آئسو لیشن‘ میں ہیں اورفی الحال بہترمحسوس کررہے ہیں رکن پارلیمنٹ نے ان لوگوں سے کورونا ٹسٹ کرانے کی اپیل کی ہے جو گزشتہ کچھ دنوں میں ان کے رابطے میں آئے ہیں۔

Sunny Deol tests positive

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…