Uncategorized

ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ہندوستانی بحریہ کے سونار سسٹمز کے لئے ٹیسٹنگ

ڈی آر ڈی او کے ذریعہ ہندوستانی بحریہ کے سونار سسٹمز کے لئے ٹیسٹنگ اور تعین ِ قدر  کی سہولت کا آغاز کیا گیا
صوتی خصوصیات اور تعین قدر  کی سہولت کے لیے سب مرسیبل پلیٹ فارم کا ہل ماڈیول این پی او ایل ، کوچی میں آپریشنل ہو گیا

’آتم نربھر بھارت‘ اور ہندوستان کے ’میک ان انڈیا‘ کے عزم کو تحریک دیتے ہوئے، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) نے نیول فزیکل اینڈ اوشیانوگرافک لیبارٹری (این پی او ایل) ، کوچی میں حال ہی میں صوتی خصوصیات اور تعین قدر  کےلئے سب مرسیبل پلیٹ فارم  (اسپیس) سہولت کے ہل ماڈیول کا آغاز کیا۔ یہ بحری جہازوں، آبدوزوں اور ہیلی کاپٹروں سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ہندوستانی بحریہ کے استعمال کے لیے تیار کئے گئے سونار سسٹمز کے واسطے ایک  جدید ترین جانچ اور تعین قدر  کی سہولت ہے۔

اسپیس سہولت این پی او ایل کے پیش کئے گئے  تصوراتی ڈیزائن اور ضروریات پر مبنی ہے اور اسے  میسرز ایل اینڈ  ٹی شپ بلڈنگ، چنئی نے تیار کیا ہے۔ یہ بنیادی طور پر سونار سسٹمز کا جائزہ لینے کے لیے استعمال کیا جائے گا، جس سے فوری تعیناتی اور سائنسی پیکجوں جس سے  سینسر اور ٹرانسڈیوسرز کی آسانی سے بحالی  ہوسکے گی۔

صوتی خصوصیات اور تعین قدر  کی سہولت کے لیے سب مرسیبل پلیٹ فارم کا ہل ماڈیول این پی او ایل ، کوچی میں آپریشنل ہو گیا

اسپیس دنیا میں ایک قسم کی سہولت ہے۔ اس سہولت کی انفرادیت خاص طور پر ڈیزائن کیے گئے  سب مرسیبل  پلیٹ فارم میں ہے، جسے ہم تال میل کے ساتھ چلنے والی ونچوں کی ایک سیریز کا استعمال کرتے ہوئے 100 میٹر کی گہرائی تک  نیچے لے جاسکتے ہیں۔ پلیٹ فارم کا ڈیزائن اور تیاری انڈین رجسٹر آف شپنگ اور جہاز کی درجہ بندی کرنے والی اتھارٹی کی تمام قانونی ضروریات کو پورا کرتے ہیں اور کیرالہ ان لینڈ ویسل رولز کے مطابق معائنہ اور رجسٹریشن کے معیار پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago