ہائی کورٹ نے ٹویٹر سے پوچھا : مقامی شکایت کے ازالے کے لیے افسر کی تقرری کب تک

ہائی کورٹ نے ٹویٹر سے پوچھا : مقامی شکایت کے ازالے کے لیے افسر کی تقرری کب ہوگی؟

نئی دہلی، 06 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

دہلی ہائی کورٹ نے اعتراض کیا ہے کہ ٹویٹر کے ذریعہ مقرر کردہ شکایات کے ازالے کے لیے افسر عبوری ہے۔ جسٹس ریکھا پلی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ نے آخری سماعت میں عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ہائی کورٹ نے ٹویٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ دو دن کے اندر مطلع کریں کہ مقامی شکایت کے ازالے کے لیے افسر کو مقرر کیا جائے گا۔ اس کیس کی اگلی سماعت 8 جولائی کو ہوگی۔

عدالت نے ٹویٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت سے کم از کم پہلے، آپ نے ایک اور شکایات ازالہ افسر مقرر کیا ہوگا۔ تب ٹویٹر نے کہا کہ ہم یہ تقرری کرنے کے عمل میں ہیں۔ پھر عدالت نے پوچھا کہ یہ عمل کب تک جاری رہے گا۔ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے کہ جب تک چاہیں یہ عمل جاری رکھیں۔

گزشتہ 5 جولائی کو مرکزی حکومت نے ہائی کورٹ میں ایک حلف نامہ داخل کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ٹویٹر آئی ٹی رولز کی تعمیل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ مرکزی وزارت الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی نے ہائی کورٹ میں دائر حلف نامے میں کہا ہے کہ آئی ٹی کے نئے قواعد کو نافذ کرنے کے لیے تمام اہم سوشل میڈیا کو تین ماہ کا مناسب وقت دیا گیا تھا۔

لیکن ٹویٹر نے آئی ٹی کے نئے قواعد کی پوری طرح تعمیل نہیں کی۔ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ٹویٹر کی ویب سائٹ سے موصولہ معلومات کے مطابق، امریکہ میں ان کے عہدیدار بھارت سے موصولہ شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔ یہ آئی ٹی کے نئے قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ ہفتے ٹویٹر نے ہائی کورٹ میں دائر اپنے حلف نامے میں کہا تھا کہ وہ مقامی شکایت کے ازالے کے افسر کی تقرری کے عمل کے آخری مراحل میں ہے۔ ٹویٹر نے کہا کہ اس نے دھرمیندر چتور کو اپنا عبوری مقامی شکایات ازالہ افسر مقرر کیا ہے۔ چتور نے گزشتہ 21 جون کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس کے بعد ہی ٹویٹر نے جیریمی کیسل کو ہندوستان کے لئے نیا شکایات ازالہ افسر مقرر کیا ہے۔ تاہم، ٹویٹر نے یہ تقرری آئی ٹی قوانین کے مطابق نہیں کی ہے۔ آئی ٹی کے نئے قواعد کے مطابق، تمام نوڈل افسران، جن میں شکایت کے ازالے کے افسر بھی شامل ہیں، کا تعلق ہندوستان سے ہونا چاہیے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago