ترقی پذیر اور مہذب سماج کے قیام میں خواتین کا کلیدی رول: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس نے خواتین کو ہر شعبے میں کام کرنے کیلئے راہیں کھول دیں: شمیمہ فردوس

سری نگر، یکم جولائی (انڈیا نیرٹیو)

نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کا ایک اجلاس آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت خواتین ونگ کی ریاستی صدر شمیمہ فردوس نے کی جب کہ اس موقعے پر صوبائی صدر انجینئر صبیہ قادری بھی موجود تھیں۔ اجلاس کا انعقاد ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ تعلیم یافتہ خواتین کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔

اس موقع پر پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے شمولیت اختیار کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ترقی پذیر اور مہذب سماج کے قیام میں خواتین کا کلیدی رول ہوتا ہے۔ آج ایسا کوئی شعبہ نہیں جہاں خواتین کا تعاون شامل حال نہیں۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے روز اول سے ہی خواتین کے رول کو اہم سمجھا ہے اور اس جماعت نے ہمیشہ خواتین کی بااختیاری کو دوام بخشا ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے منشور اور نیا کشمیر کے پروگرام میں خواتین کے حقوق کی پاسداری کے بھارے میں واضح پالیسی اختیار کی ہے۔

اْنہوں نے کہا کہ آج سے 75سال پہلے ”نیا کشمیر“ منشور میں خواتین کی کو بااختیار بنانے(empowerment) کی بات پوری وضاحت کے ساتھ کہی گئی ہے۔ نیشنل کانفرنس نے ہی جموں وکشمیر میں تعلیم نسواں کو عام کرنے کیلئے تاریخی اور انقلابی اقدامات اْٹھائے اور ان اقدامات کا ثمرہ آج ہمیں بخوبی دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہاں کی خواتین ریاست، بیرونِ ریاست اور بیرونِ ملک ہر ایک شعبے میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں۔

شمیمہ فردوس نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی خواتین کو سماج میں اونچا مقام اور مرتبہ دینے میں نیشنل کانفرنس نے کلیدی رول اداکیاہے۔ اْنہوں نے کہا کہ مرحوم شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ اور مادر مہربان بیگم شیر کشمیر نے خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے جو دورس اور منصوبہ بند اقدامات ابتدامیں ہی اٹھائے تھے وہ آج بھی ہر مکتبہ فکر اور اقوام عالم کے لیے باعث تقلید ہیں۔ اْنہوں نے کہا،کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ خواتین کو حکومت کے ہر شعبے میں کام کرنے کے لیے راہیں کھول دیں۔

صوبائی صدر صبیہ قادری نے اپنے خطاب میں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی کوششوں اور کاوشوں سے ہی جموں وکشمیر کی خواتین کو اونچا مقام حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی کاوشوں سے ہی آج یہاں کی خواتین اسمبلی سے لے کر پنچایت راج تک اور انتظامیہ میں کلیدی عہدوں سے لے کر سرکردہ ڈاکٹروں کے عہدوں پر فائز ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہیں ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago