پیگاسس اسپائی ویئر فراہم کرنے والا این ایس او نے الزامات کی تردید کی

نئی دہلی، 22 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

پیگاسس ا سپائی ویئر فراہم کرنے والے این ایس او، جس کی وجہ سے ہندوستان اور عالمی سیاست میں ہنگامہ برپا ہے، نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی فون نمبروں کی فہرست جس کے ہیک کیے جانے کا خدشہ ہے وہNSO گروپ سے تعلق نہیں رکھتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق، کمپنی دنیا بھر میں پچاس ہزار سے زیادہ فون نمبرز کی جاسوسی کی اطلاعات کے بعد سرخیوں میں آئی۔ جس میں 50 ممالک میں ایک ہزار سے زیادہ افراد حکومتوں کی نگرانی میں پائے گئے، جن میں صحافی، سیاستدان، سرکاری عہدیدار، سی ای او اور انسانی حقوق کے کارکن شامل ہیں۔

این ایس او گروپ نے اسپائی ویئر کی فروخت پر تازہ ترین تنازعہ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان ٹیلیفون نمبروں کی فہرست کا پیگاسس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

این ایس او کا دعوی ہے کہ پیگاسس کو غیر منصفانہ نشانہ بنایا جارہا ہے۔ این ایس او ایک ٹکنالوجی کی کمپنی ہے۔ ہم سسٹم کا کام نہیں کرتے ہیں، اور نہ ہی ہمارے پاس صارفین کے ڈیٹا تک رسائی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ اپنی ٹیکنالوجیز کے ناجائز استعمال کے کسی مصدقہ شواہد کی چھان بین کرے گی اور جہاں ضروری ہوا نظام کو بند کردے گی۔ کمپنی نے کہا کہ اب وہ اس معاملے پر میڈیا کے سوال کا جواب نہیں دے گی۔

اطلاعات کے مطابق، راہول گاندھی، دو وزراء، ترنمول کانگریس کے رہنما ابھیشیک بینرجی اور 40 کانگریس کے متعدد قائدین ان لوگوں میں شامل تھے، جن کے فون نمبروں کو اسرائیلی اسپائی ویئر کے ذریعے ہیک کرنے کے ممکنہ اہداف کے طور پر درج کیا گیا تھا۔

تاہم، ہندوستانی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ مرکزی آئی ٹی اور مواصلات کے وزیر اشوینی وشنو نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس سے عین قبل لگائے گئے الزامات کا مقصد بھارتی جمہوریت کو سبوتاز کرنا ہے۔

کانگریس کے رہنما ششی تھرور کی سربراہی میں 32 رکنی پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے28 جولائی کو لوک سبھا سیکریٹریٹ میں ہونے والی میٹنگ کے دوران اس معاملے پر بات چیت کرنے کا امکان ہے۔ اس اجلاس کا ایجنڈا ' شہری ' ڈیٹا کی حفاظت اور رازداری ہے۔

پینل نے وزارت الیکٹرانکس، انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی اور وزارت داخلہ کے حکام کو طلب کیا ہے۔ اس پینل میں حکمران بی جے پی کے سب سے زیادہ ممبر ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago