جموں وکشمیر کی تقسیم ، ہم سب کے ساتھ ایک بہت بڑا مذاق تھا: غلام نبی آزاد

سری نگر،10 اگست (یو این آئی)

سنیئر کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت نے سابق ریاست جموں و کشمیر کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کر کے ہمارے ساتھ سب سے بڑا مذاق کیا ہے انہوں نے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن ختم کر کے ایک ایسی انہونی کی گئی جس کی مثال دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں نہیں ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019 کے بعد جو حالات جموں و کشمیر میں پیدا ہوئے ان کو یاد کرنے سے دل کے دورے پڑ سکتے ہیں۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں پارٹی دفتر پر منعقدہ ایک تقریب میں پارٹی کارکنوں سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر کانگریس کے سینیئر لیڈر اور رکن پارلیمان راہل گاندھی بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا: ’سال 2014 کے بعد ملک کے حالات عجیب ہونے لگے، جموں و کشمیر میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط سرکار تھی، اسمبلی کو برخاست کیا گیا اور بی جے پی نے حکومت اپنے ہاتھوں لے لی اور اس کے ایک سال بعد ایک ایسی انہونی چیز کی گئی جس کی مثال دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں نہیں ملتی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’ہمارے ملک میں سال 1947 کے بعد ایسی مثال رہی ہے نہ شاید رہے گی‘۔مسٹر آزاد نے کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں بھی پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ جو بل پڑی تھی اس کو نہیں بلکہ دوسری بل کو پڑھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پانچ اگست 2019 کی رات کو ہی 16500 لوگوں جن میں سابق وزرائے اعلیٰ، سابق وزرا، سابق ارکان اسمبلی وغیرہ شامل تھے، کو جیلوں میں ڈال دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا: ’پانچ اگست 2019 کے بعد جو جموں و کشمیر میں حالات پیدا ہوئے ان کو بھولنا ہی بہتر ہے کیونکہ اگر ان یادوں کو دل و دماغ سے محو نہ کیا گیا تو دل دورے پڑ سکتے ہیں‘۔موصوف کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہم نے یہاں آنے کی کوشش کی لیکن ہمیں واپس بھیج دیا گیا۔

انہوں نے کہا: ’ہم نے یہاں آنے کی کوشش کی راہل گاندھی جو اس وقت آل پارٹی کی سربراہی کر رہے تھے، کے ہمراہ ہم یہاں آئے لیکن ہمیں سری نگر ہوائی اڈے سے پانچ گھنٹوں کے بعد واپس بھیج دیا گیا‘۔

ان کا کہنا تھا: ’اس سے پہلے میں اکیلے یہاں آیا اس دن بھی مجھے پانچ گھنٹوں کے بعد واپس بھیج دیا گیا پھر مجھے عدالت عظمیٰ نے یہاں آنے کی مشروط اجازت دی‘۔مسٹر آزاد نے کہا کہ اس طرح کی پابندیاں جملہ سیاسی جماعتوں پر عائد تھیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پارٹی صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں مننعقدہ ایک میٹنگ میں مرکزی سرکار سے پانچ چیزوں کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان میں ایک یہ کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ واپس دیا جانا چاہیے۔موصوف لیڈر نے کہا کہ یہ سرحدی ریاست ہے یہاں عوامی سرکار ہونی چاہئے اور وزیر اعلیٰ ہی یہاں کا نظام بخوبی چلا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دفعہ 35 اے کے پرویژنز واپس چاہئے تاکہ ہماری زمین اور نوکریاں محفوظ رہ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی دیگر کئی ریاستوں میں بھی یہ قانون موجود ہے یہ صرف جموں وکشمیر کے لیے مخصوص نہیں تھا۔

سینیئر کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ قانون جموں و کشمیر کو شیخ عبداللہ یا ڈاکٹر فاروق عبداللہ یا کسی دوسرے وزیر اعلیٰ نے نہیں دیا تھا بلکہ یہ قانون مہاراجہ ہری سنگھ نے سال 1927 میں بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں ہی جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کی بل پاس کی جانی چاہیے۔

موصوف لیڈر نے کہا کہ کانگریس حکومت کے دوران راہل گاندھی نے ملک کے کئی پروگراموں کو جموں و کشمیر میں لاگو کرنے کی کوشش کی تھی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago